اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

ٹک ٹاک کا بخار ایک اور جان لے گیا، شوہر کی فائرنگ سے زخمی نوبیاہتا لڑکی دوران علاج دم توڑ گئی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)ٹک ٹاک کے بخار نے ایک اور جان لے لی جبکہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والی نوبیاہتا دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق گلستان جوہرکے علاقے پہلوان گوٹھ پاکستان اسٹورکے قریب جمعہ کو گھر میں فائرنگ سے زخمی ہونے والی 22 سالہ فرزانہ ہفتے کو جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔مقتولہ کی لاش پولیس کارروائی کے بعد جناح اسپتال سے چھیپا سردخانے منتقل کی گئی، ایس ایچ او گلستان جوہر انسپکٹر کاشف ربانی نے بتایا کہ مقتولہ کے شوہر غلام مصطفی کو اپنی اہلیہ کے قتل کے الزام میں گرفتار کے ملزم کے قبضے سے(آلہ قتل)نائن ایم ایم پستول برآمد کر لیا گیا۔

ملزم سے ملنے والا پستول بغیر لائسنس یافتہ جو ملزم کشمور سے خرید کر لایا تھا ، ملزم کا فرزانہ سے روان سال ستمبر میں نکاح ہوا تھا، رخصتی ہونے والی تھی ، ملزم رنگ سازی کا کام کرتا ہے۔فرازانہ چند روز قبل اپنی والدہ اور بہن کے ہمراہ اپنے آبائی علاقے کندھ کوٹ سے کراچی گھومنے آئی تھی، والدہ دو روز قبل واپس کندھ کوٹ گئی تھی کیونکہ اسے پنشن لینی تھی۔

فرزانہ ٹک ٹاکر تھی، جمعہ کو فرازنہ اپنے شوہر کے ساتھ ٹک ٹاک بنا رہی تھی، شوہر کے ہاتھ میں اس کا پستول تھا، فرزانہ نے اپنے شوہر سے پوچھا کہ اس میں گولی تو نہیں ہے جس پر شوہر نے بتایا کہ نہیں گولی نہیں ہے۔فرزانہ نے پستول کی نالی اپنی کنپٹی پر رکھ کو ٹک ٹاک بنانا شروع کی ا ور کہا کہ تم ٹریگر دبا دینا، شوہر نے جیسے ہی پستول کا ٹریگر دبایا تو اس میں سے گولی نکلی اور فرزانہ کے سر میں آر پار ہوگئی۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع مقتولہ کی والدہ کو کر دی گئی ہے وہ کراچی کے لیے روانہ ہوگئی ہے ، مقتولہ کی والدہ کے آنے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…