اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسلام آباد لڑکے لڑکی پر تشدد اور برہنہ ویڈیو کیس، مرکزی ملزم عثمان مرزا نے اپنا جرم تسلیم کرلیا

datetime 30  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد (آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں لڑکے لڑکی پر تشدد کرنے اور برہنہ ویڈیو بنانے والے کیس کے مرکزی ملزم عثمان مرزا نے اپنا جرم تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ جرم کا ارتکاب کیا مگر معافی مانگ لی تھی،پولیس نے کسی بااثر کے کہنے پر گرفتار پہلے کیا

اور ویڈیو بعد میں وائرل کی گئی،متاثرہ لڑکا لڑکی سے بھتہ نہیں لیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،عثمان مرزا کا کہنا تھا کہ چار پانچ لوگوں سے ان کا لین دین تنازعہ تھا تو انہوں اثر رسوخ استعمال کر کے پہلے گرفتار کروا کر پھر ویڈیو وائرل کروا دی،لڑکے لڑکی پر تشدد اور برہنہ ویڈیو بنانے کا جرم کیا تھا تاہم بعد میں ہم نے معافی مانگ کر صلع کر لی تھی،دوسری جانب انہوں نے بتایا ایک روپیہ بھی بھتہ نہیں لیا اور نہ ہی بلیک میل کیا،ادھر دیگر ملزمان کی کمرہ عدالت میں خاندان والوں سے ملاقات کروائی گئی اور اس موقع پر ملزمان کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ عدالت جیل مینوئل کے تحت ملزمان کو سہولیات دینے کا حکم دے،جس پر ایڈیشنل سیشن جج وقار گوندل نے کہا کہ ملزمان کو جیل مینوئل کے تحت سہولیات دی جائیں اور پولیس کو ہدایت کی کہ ستمبر کے حتمی چالان بھی دیا جائے،کمرہ عدالت میں ساتوں ملزمان کے خاندان والوں کی جب ملاقات کروائی گئی تو اس موقع پر خواتین رونے لگ گئیں اور اپنے بھائیوں و بیٹوں کو پیار بھی دیتیں رہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…