جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

خواجہ فاروق کو آزادکشمیر کا وزیراعظم، بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کو صدر آزادکشمیر بنائے جانے کاامکان

datetime 30  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی وزارت عظمٰی کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے۔کشمیر میں حکومت سازی پر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں بیرسٹر سلطان،سردارتنویرالیاس ،خواجہ فاروق اوراظہرصادق شریک ہوئے، اجلاس میں وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور بھی شریک تھے

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اجلاس میں کشمیرکے وزیراعظم،اسپیکر اورڈپٹی اسپیکرکےناموں پر مشاورت کی گئی۔میڈیاذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ خواجہ فاروق احمد کو آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ سونپ دیے جانے کا امکان ہے جبکہ بیرسٹر سلطان محمود کو صدارت کا عہدہ سونپا جا سکتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے بیرسٹرسلطان محمود، خواجہ فاروق، تنویرالیاس اور اظہر صادق نے الگ الگ ملاقات بھی کی، وزیراعظم نے ہر امیدوار سے پندرہ پندرہ منٹ کی ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے آزادکشمیر کی وزارت عظمٰی کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے ہیں۔ ملاقات کے بعد بیرسٹر سلطان اور تنویر الیاس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزارت عظمیٰ کا فیصلہ عمران خان کا اختیار ہے وہ جسے بھی نامزد کریں گے انہیں قبول ہوگا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ عمران خان جسے بھی آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنائیں گے، قبول ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ہر فیصلہ قبول ہوگا، عمران خان جسے بھی آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنائیں گے، قبول ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کوئی نمبر گیمز نہیں، سب متحد ہیں،فیصلوں کا اختیار وزیراعظم عمران خان کو دیا ہے۔سردار تنویر الیاس نے کہا کہ پارٹی میں مختلف امور پر مشاورت جاری ہے، مخصوصی نشستوں پر مشاورت ابھی ہو رہی ہے، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر سمیت دیگر عہدوں پر انتخاب ہونا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں جو ٹاسک دیئے جا رہے ہیں،انہیں پورا کریں گے ،پارٹی کے چیئرمیں جسے جو ذمہ داریاں دیں گے،پوری کریں گے ،ہم پارٹی کے ورکرز ہیں،جو اسائمنٹ ملی پوری ہوگی ۔خواجہ فاروق نے کہاکہ راجہ فاروق حیدر کے الزامات بے بنیاد ہیں،وہ تو اپنے حلقے سے بھی نہیں جیت سکتے تھے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی چیئرمیں سے مختلف امور پر مشاورت ہوئی۔خواجہ فاروق نے کہاکہ آزاد کشمیر میں سیاحت سمیت دیگر شعبوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پارٹی چیئرمین ہیں،جو فیصلہ کرینگے منظور ہوگا۔انہوں نے کہاکہ آج (جمعرات کو)ہونے والے اجلاس میں خصوصی نشستوں کے معاملے پر مشاورت ہوئی،ہماری خواہش ہے کہ وزیراعظم عمران خان 5 اگست کو قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…