جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

حامد میر سے نفرت کرتا ہوں ‘ عفت عمرنفرت کے قابل بھی نہیں‎ خلیل الرحمٰن کی متعدد شخصیات کے حوالے سے نامناسب گفتگو‎

datetime 30  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)ماضی میں خواتین اور اداکارائوں کے حوالے سے قدرے نامناسب کمنٹس اور بیانات دینے پر تنقید کا نشان بننے والے خلیل الرحمٰن قمر نے ایک مرتبہ پھر متعدد شوبز شخصیات کے حوالے سے نامناسب گفتگو کرکے نئی بحث چھیڑ دی۔ڈراما ساز ماضی میں سماجی رہنما ماروی سرمد، اداکارہ سونیا حسین اور دیگر خواتین کے حوالے سے نامناسب اور

متنازع باتیں کر چکے ہیں اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔تاہم حال ہی میں انہوں نے ایک بار پھر ماہرہ خان، عفت عمر، عدنان ملک، ریشم اور سونیا حسین کے حوالے سے نامناسب باتیں کیں۔ڈراما نگار نے ایم کے وائے نیوز کے پروگرام وہ والا شو میں بات کرتے ہوئے مختلف مسائل پر باتیں کیں اور کہا کہ وہ سوشل شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والوں کو اسٹار نہیں مانتے۔خلیل الرحمٰن قمر نے تسلیم کیا کہ ٹک ٹاکرز ٹیلنٹڈ ہیں مگر وہ انہیں تجویز دیتے ہیں کہ وہ دوسروں کی آواز پر لپسنگ نہ کریں بلکہ خود اپنی آواز میں ویڈیوز شوٹ کریں، تاکہ کوئی بھی ڈراما ساز ان کا حقیقی ٹیلنٹ دیکھ کر انہیں کاسٹ کرے۔پروگرام کے مختلف سیگمنٹس میں انہوں نے کئی سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ انہی اہلیہ ایک نہیں بلکہ بار بار ڈانٹتی ہیں اور شاید کوئی ایسا دن نہیں جب انہوں نے بیوی کی ڈانٹ نہ کھائی ہو۔ڈراما ساز نے بیگم کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خوش اخلاق اور پیاری خاتون قرار دیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ماضی میں رات دیر گئے وہ جب لکھنے بیٹھے تو اچانک ان کے سگریٹ ختم ہوگئے اور ان کے پاس پیسے بھی نہیں تھے مگر وہ سرد رات میں ہمت کرکے گھر سے نکلے اور دکاندار کے پاس پہنچے اور انہیں بتایا کہ ان کے پاس پیسے نہیں مگر انہیں سگریٹ چاہیے۔خلیل الرحمٰن قمر کے مطابق دکاندار نے خاموشی سے انہیں ایک نہیں بلکہ چار پیکٹ نکال کر دیے اور بعد میں انہوں نے دکاندار کو پیسے ادا کردیے تھے، ان کے مطابق وہ آج تک اسی دکاندار سے سگریٹ لیتے ہیں۔پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں جب انہیں مختلف اداکاروں کی تصاویر دکھا کر ان سے رائے مانگی گئی تو انہوں نے کئی شخصیات کے حوالے سے نامناسب باتیں جب کہ زیادہ تر معروف شخصیات کو انہوں نے پہچاننے سے ہی انکار کردیا۔جب انہیں حامد میر کی تصویر دکھائی گئی تو انہوں نے مکہا کہ میں اس شخص سے نفرت کرتا ہوں آگے چلیں۔ڈراما نگار کو جب فہد مصطفیٰ کی تصویر دکھائی گئی تو پہلے انہوں نے انہیں پہچانا ہی نہیں لیکن میزبان کی جانب سے بتائے جانے پر انہوں نے میزبان کو اپنا دوست قرار دیا۔اداکارہ فیروز خان کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ انہیں امید نہیں تھی کہ وہ اتنے اچھے اداکار بن پائیں گے، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ماضی میں انہوں نے آڈیشن کے دوران فیروز خان کو واپس گھر بھیج دیا تھا مگر اب جلد ہی دونوں ایک منصوبے میں کام کرتے دکھائی دیں گے۔خلیل الرحمٰن قمر نے اداکارہ وینا ملک کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بہترین قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے ان کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…