جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

وزیراعلی عثمان بزدار نے دو اہم افسروں کو عہدے سے فارغ کر دیا

datetime 30  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزار نے فرائض میں غفلت برتنے اور عوام کی شکایات پر 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا۔ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آغا محمد علی عباس کوعہدے سے ہٹا دیا گیا۔ آغا محمد علی عباس کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی جبکہ کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کو ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ ایڈیشنل ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان کامران عامر خان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ کامران عامر خان کو سی پی او آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ کام نہ کرنے والے افسروں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، سرکاری فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی قطعا برداشت نہیں کروں گا، عوام کے مسائل میں غفلت پر کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، افسران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، عوام کی خدمت کرنے والے افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے، کام نہ کرنے والے افسران اپنا قبلہ درست کرلیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…