جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

کنگنا رناوت نے ایشوریا رائے کی جگہ لے لی

datetime 29  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)اداکارہ کنگنا رناوت نے ایشوریا رائے کی جگہ لے، یہ جگہ ان کے کسی اعزاز کی نہیں بلکہ فلم کے کردار کی ہے۔ تامل ناڈو کی آنجہانی سیاست دان جے للیتا کی زندگی پر

فلم بنائے جارہی ہے اور اس میں سابق وزیراعلیٰ تامل ناڈو کا کردار کنگنا رناوت نبھا رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی زندگی میں جے للیتا نے کہا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ اگر ان کی زندگی پر فلم بنے تو اس میں ایشوریا رائے ان کا کردار نبھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے 1999 میں سیمی گریوال کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کیا تھا۔ انٹرویو کے دوران سیمی گریوال نے سوال کیا کہ آپ ایسی اداکارہ کا نام بتائیں جو آپ پر بننے والی فلم میں آپ کا کردار نبھاسکے تو اس کے جواب میں انھوں نے اس وقت کی سپر ہٹ اداکارہ ایشوریا رائے کا نام لیا تھا۔اس انٹرویو کو دو دہائیاں گزر جانے کے بعد کنگنا نے اعلان کیا وہ ’تھلائیوی‘ کے ساتھ جے للیتا کی زندگی کو بڑی اسکرین پر لائیں گی۔ رواں برس کے آغاز میں کنگنا نے اس فلم کا جھلکیاں بھی جاری کیں اور فلم کے ریلیز کا وقت اپریل کا بتایا، تاہم کورونا وائرس کے پیشِ نظر ابتر صورتحال کو دیکھتے ہوئے فلم کی ریلیز کو ملتوی کردیا گیا، جبکہ اس کے ریلیز کا حتمی وقت ابھی تک نہیں بتایا گیا۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…