اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز سے بدھ کی تیل نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا

datetime 29  جولائی  2021 |

کراچی (این این آئی) کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز سے بدھ کی تیل نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا۔جہاز سے 118 ٹن تیل آئل ٹینکروں میں منتقل کیا جا رہا ہے،جہاز کے کپتان اور مالک کو تیل نکالنے کا وقت دیا تھا تاہم ان کی جانب سے تیل کی منتقلی کی کی کوئی پیشرفت نہ ہونے پر

کام شروع کر دیا گیا ۔وزیر اعظم کے مشیر میری ٹائم محمود مولویکا کہنا ہے کہ جہاز میں جتنا بھی تیل اس کو نکال لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جہاز کو کھینچتے سے قبل تیل سے خالی کیا جائے گا،ہم کوئی رسک لینا نہیں چاہتے، نہیں چاہتے کہ جہاز کے آپریشن کے دوران سمندر میں کسی قسم کا تیل کا رسا ہو ،تیل منتقلی کا فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہوا ہے۔دریں اثنامشیر میری ٹائم محمود مولوی متاثرہ جہاز سے تیل منتقلی کے دوران متاثرہ جہاز کا دورہ کیا۔انکا کہنا تھا کہ جہاز کا ایک انجن بالکل ختم اور ایک کمزور ہے،جہاز سنگاپور سے ایک مہینے میں یہاں پہنچا ہے،جہاز کی مالیت 18 ملین ڈالر ہے،جہاز کا مالک رابطہ کرے یا نا کرے ہم اس جہازکو نکال کر رہیں گے اوراگر جہاز کے کپتان یا مالک نے رابطہ نہیں کیا تو جہاز کو اپنی ملکیت میں لے لینگے۔محمودمولوی نے کہا کہ جہاز سے تیل منتقلی بدھ کیصبح شروع ہوئی جو رات گئے تک مکمل ہوجائیگی،جہاز سے تیل نکالنے کے لئے 7 سے 8 آئل ٹینکرز موجود ہیں،جہاز سے 100 ٹن تیل نکالا جائیگا اورباقی 18 ٹن تیل نہیں نکل سکتا، 15 اگست کو جہاز کو ریسکیو آپریشن شروع ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ جو ٹگ دبئی سے آئے تھے وہ جہازنکالنے کے لئے سود مند ثابت نہیں ہوئے اب جہاز کو نکالنے کے لیے دوسر ے ٹگ کو بلایا ہے۔ مشیر بحری امورمحمود مولوی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جہاز سے تیل منتقلی کے لیے پائپ، پمپس وغیرہ نصب ہیں تیل منتقلی آپریشن حفاظتی اقدام کے ساتھ جاری ہے رات تک جہاز سے تیل ٹینکروں میں منتقل کرنے کاکام مکمل ہو جائے گا،اپنے ساحلوں اور سمندر کو ہر قسم کی آلودگی سے بچاناہماری اولین ترجیح ہے۔دریں اثناکے پی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اطلاعات درست نہیں کہ کراچی کے ساحل پر پھنسے ہوئے ہینگ ٹونگ 77 جہاز سے ڈیزل نکالنے کا کام شروع ہونے کے بعد معطل کیا گیا ہوبلکہ تیل نکالنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…