جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

وڈیرے اور رئیس کا ظلم اپنے ہی نوکر پر چوری کا الزام عائد کر کے نکاح کی تقریب سے دلہا کو اٹھا کر لے گئے

datetime 28  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدین (این این آئی) وڈیرے اور رئیس کا ظلم اپنے ہی نوکر پر چوری کا الزام عائد کر کے نکاح کی تقریب سے دلہا کو اٹھا کر لے گئے۔ تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ پولیس نے گرفتاری کی تردید ایس ایس پی کی جانب سے انکوائری کا حکم۔ بدین کی

تحصیل ماتلی کے قصبہ ٹھری نظامانی کی سیاسی شخصیت اور بااثر وڈیرے رئیس جبار خان نظامانی کے بیٹے رئیس جہانگیر خان نظامانی کے مسلح کرندوں نے سترہ سالہ نوکر سکندر خاصخیلی کو اس کے گھر میں ہونے والی سادہ اور مختصر نکاح کی تقریب سے دلہا پر تشدد کرتے ہوئے زبردستی آٹھا کر اپنے اوطاق پر لے گے جہاں پر دلہا کو ایک کمرے میں بند کر کہ جہاں پر پہلے سے ہی تشدد کا شکار دو بچے موجود تھے سکندر خاصخیلی کو بھی وحشانہ تشدد کا نشانہ بنایا.واضع رہے کہ دلہا سکندر اور اس کی ماں رائیس جہانگیر خان نظامانی کہ گھر پر ملازم ہیں سترہ سالہ سکندر چھ سو روپے ماہانہ اور دو وقت کی روٹی پر ملازمت کرتا تھا. نکاح سے زیردستی آٹھا کر لے جانے اور تشدد کی طلاع عام ہونے پر رئیس جہانگیر خان نظامانی کے فون پر پہنچنے والی پولیس کے حوالے دلہا کو کر دیا گیا. جبکہ ایس ایچ او ٹنڈو غلام علی نے رابطہ کرنے پر گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم کو ایسے کسی واقع کی اطلاع نہیں ملی ہے. جبکہ ایس ایس پی بدین شبیراحمد سیٹھار نے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ گھر میں سے چوری کی شکایت پر دو افراد گرفتار ہیں سکندر نامی دلہا پولیس نے گرفتار نہیں کیا ایس ایس پی بدین نے اے ایس پی بدین کو انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے انصاف کی یقین دہانی کرائی ہے۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…