جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی الیکشن، مسلم لیگ ن کو 30 سال بعد اس نشست پر شکست‎‎

datetime 28  جولائی  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )سیالکوٹ پی پی 38ضمنی انتخابات ، ن لیگ اپنے ہی گھر میں ہار گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن اپنے ہی مضبوط ترین حلقہ میں 30سال بعد نشست ہار گئی  ۔ تفصیلات کے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرلی۔حلقے میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ووٹنگ سے قبل بارش کے باعث بعض مقامات پر عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس سے پولنگ کا عمل متاثر بھی ہوا۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار نے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرلی۔پی پی 38 کے تمام 165 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار60588 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے طارق سبحانی کو 53471 ووٹ ملے۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار نے لیگی امیدوار کو 7117 ووٹوں سے شکست دی۔خیال رہے کہ یہ نشست ن لیگ کے خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…