بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

تخم ملنگا کے استعمال 3دن میں 5کلو تک وزن کم کریں ،آسان ترین طریقہ

datetime 28  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزن کا بڑھنا ہر شخص کے لیے پریشانی کا باعث بنتا ہے۔ ایک بار وزن بڑھ جائے تو لوگ کھانا پینا چھوڑدیتے ہیں۔ اور دھرا دھرورز ش کرنا شروع کردیتے ہیں۔ جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کچھ دنوں بعد ہی تھک جاتے ہیں اور تمام چیزیں چھوڑ دیتے ہیں۔

ایسے کرنے سے جو تھوڑی بہت وزن میں کمی نظرآتی ہے۔ وہ بھی ختم ہوجاتی ہے۔ اور لوگ پہلے سے زیادہ موٹے نظر آنے لگتے ہیں وزن کم کرنے کےلیے آپ کوکچھ باتوں کاخیال رکھنا ضروری ہے جیسے کہ خود کو بھرپور ہائیڈریٹ رکھیں پانی پئیں۔اورکھانے پینے میں احتیا ط رکھیں۔ اس کےعلاوہ ورزش شروع کریں۔ اور اسے جاری رکھیں ۔ اور ورزش اتنی ہی کریں جتنی آ پ میں ہمت ہے۔ضرورت سے زیادہ ورزش آپ کےلیے نقصان دہ ثا بت ہوسکتی ہے۔ آج آپ کے لیے ایک ایسی قدرتی ڈرنک لے کرآئے ہیں۔ جس کے استعمال سے گرمی بھی بھاگ جائے گی۔ اور موٹاپا بھی دور ہوگا۔ اس ڈرنک کی جو مین چیز ہےاس چیز کا نام ہے تخم ملنگا۔ گرمیوں میں تخم ملنگا کا استعمال بہت ہی فائد ہ مند ہوتا ہے۔ اس کا باقاعدگی سے استعمال جسم کی گرمی کو مارتا اور ٹھنڈ ک پیدا کرتا ہے ۔ یہ انسانی صحت کےلیے ہر لحا ظ سے فائد ہ مند ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈینٹ کی صلاحیت بھی پائی جاتی ہے۔ اس کےعلاوہ تخم ملنگا میں اومیگا تھری وافر مقدار میں پایا جاتا ہے یعنی اس میں دیگر کی نسبت ساٹھ فیصد زائد اومیگا تھری پایا جاتا ہے جس کی وجہ تخم ملنگا کے پودے کا شمار ان پودوں میں کیا جاتا ہے جو سب سےزیادہ فیٹی ایسڈ کی مقدار رکھتے ہیں۔ یہ ہائی کولیسٹرول سے محفوظ رکھتا ہے۔ اور دماغ کو مضبوط بناتا ہے۔ا س کے ساتھ آپ کا وزن کم کرنے میں بھی نہایت کار گر ہے۔ کیونکہ اس میں کیلوریز نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ تخم ملنگا جسم میں موجود انسولین کی تعداد کو توازن میں رکھتا ہے۔ یہ انسولین وزن بڑھانے اور پیٹ پر چربی جمانے کی وجہ بنتی ہے۔ اس لیے اگر موٹاپے کا شکار افراد روزانہ ایک مٹھی تخم ملنگا استعمال کریں۔ تو ان کے وزن میں نمایاں کمی نظرآئے گی۔ تخم ملنگا سے وزن کم کرنے کے ڈرنک بنانے کاطریقہ کچھ اس طرح سے ہے۔آپ رات سونےسے پہلے ایک گلاس پانی لیں۔ اس میں دو چمچ تخم ملنگا کے ڈال دیں۔ اور رات بھر کےلیے رکھ دیں۔ صبح اٹھنے کے بعد اسی گلاس میں جو تخم ملنگا رات کو بھگو کررکھا تھا۔ وہ اچھے سے پھول گیا ہے۔ اب آپ اسی گلاس میں ایک چمچ شہد کا ڈال دیں۔ جن لوگوں کو شہدپسند نہیں ہے وہ لوگ آلو بخارے کا پاؤڈر استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ آپ کو صرف آن لائن ہی ملے گا۔ اب ایک لیموں کارس شامل کرلیں۔ روزانہ ایک گلاس اس مشروب کا استعمال کریں گے ۔ آپ کو کچھ دنوں بعداپنے جسم میں ہونے والی تبدیلی کا احساس ہوگا۔ اس کا باقاعدگی سے استعمال ہمارے جسم میں کاربوہائیڈ ریٹ ، پروٹین، وٹامنز اور دوسرے بہت سی نمکیات کی کمی کو پور اکرتا ہے ۔ا وراس کے ساتھ ہمارے نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے اور معدے کے امراض کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے ۔ یہ معد ے کی جلن اور تیزابیت کےلیے بے حد مفید ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…