جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

مخصوص نشستوں پر پولنگ 2 اگست کو ہو گی ،آزادکشمیر الیکشن کمیشن کا قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری

datetime 28  جولائی  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)آزادجموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ،آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر پولنگ 2 اگست کو ہو گی ،پولنگ صبح 10 بجے سے دن 2 بجے تک

آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی ہال بلاک نمبر 12 سول سیکرٹریٹ میں ہو گی ،آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی 5 ،علمائ� و مشائخ ایک اوورسیز کشمیریوں اور ٹیکنو کریٹ کیلیے ایک ایک نشست مخصوص ہے ،29 جولائی کو 9 سے 2 بجے تک ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے ،29 جولائی کو 2 بجے کے بعد ریٹرننگ آفیسر کاغذات کی جانچ پڑتال کرے گا ،30 جولائی کو 9 سے 12 بجے تک ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کی جا سکے گی ،31 جولائی کو 9 سے 12 بجے تک الیکشن کمیشن ان اپیلوں پر سماعت کرے گا ،31 جولائی کو 1 سے 4 بجے تک الیکشن کمیشن ان اپیلوں پر فیصلہ کر دیگا ،یکم اگست کو 12 بجے سے قبل امیدوار دستبردار ہو سکتے ہیں،آزادجموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے انتخاب کے لئے سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد غضنفر خان کو ریٹرننگ آفیسر اور ڈپٹی الیکشن کمشنر محمد اشفاق کو پولنگ آفیسر مقرر کر دیا



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…