ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

بہن کی موت کے بعد سوچتا ہوں بیٹیوں کی شادی ہی نہ کروں ،شوہر کے ظلم کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھونے والی 4 بچوں کی ماں کی کہانی جس نے سب کو رُلا دیا

datetime 26  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گذشتہ دنوں وائرل ہونے والی عینی نامی خاتون کے بارے میں آپ نے سوشل میڈیا پر ہیس ٹیگ’ جسٹس فآر قرۃ العین بلوچ ‘دیکھا ہی ہوگا۔

اس خاتون کے شوہر نے کئی سال تک بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور آخرکار قرۃ العین کو مار دیا گیا۔قرۃ العین 32 سال کی تھیں اور ان کے 4 بچے ہیں۔ہماری ویب کی رپورٹ کے مطابق یہ حیدرآباد کی آبپاشی کالونی میں رہتی تھیں، مگر 15 جولائی کی رات کو گھریلو ناچاقی کے باعث خاتون کا انتقال ہوگیا جس کے بعد سندھ کی سول سوسائٹی سراپا احتجاج ہے۔ جبکہ ویمن ایکشن فورم نے حیدرآباد کے قاسم آباد ٹاؤن میں نسیم نگر چوک پر عینی بُلیدی کی تصاویر کے سامنے موم بتیاں جلا کر احتجاج کیا اور اعلیٰ حکام سے عینی کو انصاف دلوانے کا مطالبہ بھی کیا۔ البتہ سابق سیکریٹری آبپاشی سندھ خالد حیدر میمن کے بیٹے عمر میمن کو قتل کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا اور عدالت سے ان کا 22 جولائی تک ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔عینی کے بھائی ثنا اللہ بلوچ نے بتایا کہ بہن کو اس حالت میں دیکھ کر یہی سوچتا ہوں لپ کوئی انسان کسی دوسرے انسان پر ایسا ظلم کیسے کرسکتا ہے؟ ’بہن کی موت دیکھ کر اب سوچتا ہوں کہ اپنی بیٹیوں کی شادی ہی نہ کروں۔ بیٹیاں بوجھ تھوڑی ہیں کہ انہیں ایسے ناقدروں کے حوالے کردوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…