اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

ایسا ذکر جو نبی ﷺ کثرت سے کیا کرتے تھے

datetime 26  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )رسول اللہ ﷺ نے جو کثرت سے عمل کیا ہے وہ کونسا ہے ؟آپ ﷺ نے فرمایا ہے یہ روایت ہے صحیح مسلم کی سیدہ عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں آپ ﷺ جو سب سے زیادہ عمل کرتے تھے جو سب سے زیادہ آپ ذکر کرتے تھے وہ یہ تھا سبحان اللہ وبحمدہ استغفراللہ واتوب الیہ ذکر کی فضیلت اور اسکا شرف دین اسلام میں بالکل واضح ہے، اور اس کی فضیلت کیلئے یہی کافی ہے کہ

اللہ تعالی ذکر الہی میں مشغول لوگوں کا ذکراپنے پاس فرماتا ہے، اور ابن قیم رحمہ اللہ اپنی کتاب : الوابل الصيب من الكلم الطيب میں ذکر کرتے ہیں کہ ذکر الہی کے سو سے زیادہ فوائد ہیں، پھر آپ نےبہت سے فوائد شمار کر وائے۔شرعی عمل یہ ہے کہ ذکر الہی کرنے والا شخص اذکار کے تمام الفاظ کو وقتا فوقتا اپنے اذکار میں شامل کرتا رہے، اور کسی ایک پر پابندی کر کے دوسرے اذکار کو نظر انداز مت کرے،تا کہ انسان اللہ کی طرف سے احسان کردہ تمام اذکار کا اجر و ثواب سمیٹ سکے، چنانچہ امام نووی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ:کسی شخص کو فضائل اعمال کے بارے میں کوئی حدیث معلوم ہو تو اس پر کم از کم ایک بار ضرور عمل کرے، تا کہ اپنا شمار اس پر عمل کرنے والوں میں کروا سکے، اور مطلق طور پر ترک کرنا مناسب نہیں ہے، بلکہ قدر امکان اس پر عمل کرنا چاہیے۔یہ بات ثابت ہے کہ : سُبْحَانَ اللَّہِ وَبِحَمْدِہِ ہر چیز کی نماز ہے، اور اسی کی وجہ سے مخلوق کو رزق دیا جاتا ہے؛ چنانچہ امام احمد نے مسند میں روایت کیا ہے کہ عبد اللہ بن عمرو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: (بیشک اللہ کے نبی نوح صلی اللہ علیہ وسلم جب قریب المرگ تھے،تو انہوں نے اپنے بیٹے کیلئے کہا: میں تمہیں وصیت کرنے والا ہوں: تمہیں دو چیزوں کا حکم دونگا، اور دو چیزوں سے روکوں گا: میں تمہیں لَا اِلَہَ اِلَّا اللَّہُ کا حکم دیتا ہوں؛ کیونکہ اگر ساتوں آسمان اور ساتوں زمینیں ایک پلڑے میں ہوں، اور لَا اِلَہَ اِلَّا اللَّہُ دوسرے پلڑے میں ہو تو لَا اِلَہَ اِلَّا اللَّہُ والا پلڑا بھاری ہو جائے گا، اور اگر ساتوں آسمان اور ساتوں زمینیں ایک ٹھوس حلقے کی طرح ہوں تو انہیں لَا اِلَہَ اِلَّا اللَّہُ پاش پاش کردے، اور سُبْحَانَ اللَّہِ وَبِحَمْدِہِ ہر چیز کی نماز ہے، اور اسی کے ذریعے مخلوق کو رزق دیا جاتا ہے۔اسی طرح یہ بات بھی ثابت ہے کہ اللہ تعالی کے ہاں محبوب ترین کلام یہی ذکر ہے، چنانچہ مسلم میں ابو ذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (کیا میں تمہیں اللہ کے ہاں سب سے محبوب ترین کلام کے بارے میں نہ بتلاؤں؟) میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے اللہ کے ہاں سب سے محبوب ترین گفتگو کے بارے میں بتلائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ( سُبْحَانَ اللَّہِ وَبِحَمْدِہِ اللہ کے ہاں سب سے محبوب ترین چیز ہے) یہ کہنا کہ: گناہوں کی وجہ سے انسان کو رزق سے محروم کر دیا جاتا ہے،اور استغفار سے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…