جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

مسلم لیگ ن کے امیدوار اسماعیل گجرکی جانب سے بھارت کو مدد کے لیے پکارنے کے بیان کی وضاحت سامنے آگئی

datetime 25  جولائی  2021 |

گوجرانوالہ ( آن لائن ) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں حلقہ ایل اے 35 جموں 2 (گوجرانوالہ) سے مسلم لیگ ن کے امیدوار اسماعیل گجرکی جانب سے بھارت کو مدد کے لیے پکارنے کے بیان کی وضاحت سامنے آگئی۔ن لیگی امیدوار اسماعیل گجر نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔

اسماعیل گجر کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے حوالے سے کچھ نہیں کہا بلکہ حکومت کے کردار پر تنقید کی، وہ انتظامیہ سے مخاطب تھے کہ وہ کس کو پکاریں ، کیا کریں۔خیال رہیکہ گوجرانوالہ میں گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر2 میں قائم پولنگ اسٹیشن میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اپنے پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکال دیے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسماعیل گجر کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر نے میرے پولنگ ایجنٹ باہر نکالے اور انہیں دھمکیاں بھی دیں، اگرپرامن پولنگ چلنے دینا ہے تو ٹھیک، ورنہ ہم بھی گڑ بڑ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے بات نہ سْنی تو مدد کے لیے بھارت کو پکاریں گے، پولیس بھی موجود تھی لیکن کسی نے کیمپ اْکھاڑنے والوں کو نہیں روکا، اْدھر کشمیریوں کو بھارت والے مارتے ہیں ، اِدھر یہ ہمارے کیمپ اکھاڑ کر پھینک دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں حلقہ ایل اے 35 جموں 2گوجرانوالہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار اسماعیل گجر نے دھمکی دی تھی کہ اگر انتظامیہ نے بات نہ سنی تو مدد کے لیے بھارت کو پکاریں گے۔گوجرانوالہ میں پولنگ کے دوران ڈپٹی کمشنرگورنمنٹ ہائی اسکول نمبر2 میں قائم پولنگ اسٹیشن پہنچے جہاں انہوں نے ن لیگ اور مسلم کانفرنس کے پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکال دیا۔پولنگ روم سے نکالنے پر لیگی پولنگ ایجنٹوں نے احتجاج کیا اور اس دوران ان کی ڈپٹی کمشنر سے تلخ کلامی بھی ہوئی،

جس کے بعد پولنگ روک دی گئی۔بعد ازاں ن لیگ کے امیدوار چوہدری اسماعیل گجر بھی پولنگ اسٹیشن پہنچے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پہلے میرا انتخابی کیمپ اکھاڑا گیا،ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، اگرپرامن پولنگ چلنے دینا ہے تو ٹھیک، ورنہ ہم بھی گڑ بڑ کریں گے، ڈپٹی کمشنر نے میرے پولنگ ایجنٹ باہر

نکالے اور انہیں دھمکیاں بھی دیں۔اسماعیل گجرنے کہا کہ انتظامیہ نے بات نہ سْنی تو مدد کے لیے بھارت کو پکاریں گے، پولیس بھی موجود تھی تاہم کسی نے کیمپ اْکھاڑنے والوں کو نہیں روکا۔بعد میں اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ انتظامیہ سے مخاطب تھے، اْدھر کشمیریوں کو بھارت والے مارتے ہیں، اِدھر یہ

ہمارے کیمپ اْکھاڑ کر پھینک دیتے ہیں۔دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہاکہ نواز شریف کے بیانات کو انڈیا نے عالمی عدالت میں کلبھوشن کے حق میں ثبوت کے طور پر پیش کیا،پلان کے تحت اپنے امیدوارسے بھارت سے مدد مانگنے کابیان دلوایا گیا،انڈیا کو 1اور موقع فراہم کیا گیا کہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے حالات کو ایک جیسا دکھائے،یہ سب مودی نواز محب پلان کا حصہ ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…