اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی الیکشن سیل کے سربراہ سینیٹر تاج حیدر نے آزاد جموں و کشمیر کے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو ایک اور مراسلہ ارسال کردیاجس کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے انتخابی حلقہ LA-31کے پولنگ اسٹیشن نمبر 87 میں ایک شخص پریذائیڈنگ افسر کی مدد سے تمام ووٹوں پر ٹھپے لگانے میں مصروف رہا، مراسلے کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے انتخابی حلقے LA-31 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 58 میں پی ٹی آئی کے شرپسند عناصر کے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے،پولنگ رکوادی گئی، آزاد جموں و کشمیر کے انتخابی حلقے LA-31 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 58 میں صورت حال کشیدہ، آرمی صورت حال پر قابو پائے۔