جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

شکست کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی کے غنڈوں نے ہماری گاڑیوں پر بھی فائرنگ کی مجھ پر قاتلانہ حملہ کروایا،چوہدری محمد یاسین حملہ کرانے والوں کے نام سامنے لے آئے

datetime 25  جولائی  2021 |

کوٹلی/چڑھوئی(این این آئی) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں لیڈر آف دی اپوزیشن چوہدری محمدیٰسین نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر میں گالم گلوچ کے ساتھ تشدد کاعنصر لے کر داخل ہوئی ہے ایسے حالات آزادکشمیر کے کسی انتخابات میں نہیں دیکھے جس طرح وفاقی حکومت کی پرتشدد مداخلت ہے اور ایک سازش کے تحت جانتے بوجھتے

حالات کو خراب کیاگیا ہے شکست کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی کے غنڈوں نے ہماری گاڑیوں پر بھی فائرنگ کی مجھ پر قاتلانہ حملہ کروایا اور اس میں پی ٹی آئی کے امیدوار شوکت فرید ریٹائر کرنل محمد قیوم اور انگلینڈ سے آئے ہوئے بیرسٹر افضل ملوث ہیں اور جو ناخوشگوار واقع پیش آیا اس میں بھی ان کے لوگ ملوث ہیں۔وفاق کی آشیر باد سے پی ٹی آئی کے غنڈوں نے پورے آزادکشمیر میں امن وامان کا مسئلہ پیدا کردیا ہے جو آنے والے وقت میں بھی خطرناک ہوگا۔ پی ٹی آئی الیکشن کے نام پر آگ اور خون کی ہولی کھیل رہی ہے۔ہماری تاریخ شہداء کے ورثاء کی ہے قاتلوں کی نہیں یہ پی ٹی آئی کا کلچر ہے ایک سازش کے تحت ہمیں ملوث کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے اور کچھ لوگ اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کے کچھ لوگ فریق بنے ہوئے ہیں اور پولنگ اسٹیشن یرغمال بنائے گئے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی ہیں یہ صورتحال انتخابات سے قبل وزیراعظم آزادکشمیر کے علم میں لائی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ جانتے بوجھتے خطے میں حالات خراب کیے جارہے ہیں اور اس سارے عمل کو وفاق کی پشت پناہی حاصل ہے۔آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کا کلچر ایک لعنت کی صورت میں سامنے آیا ہے۔زبردستی آزادکشمیر پر مسلط ہونے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور اس کے لیے ہر اوچھا ہتھکنڈا استعمال کیاگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…