بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

آزاد کشمیر انتخابات پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری یاسین پر قاتلانہ حملہ

datetime 25  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن )آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری یاسین کی گاڑی پر فائرنگ ، پی پی رہنما بال با ل بچ گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدر ی محمد یاسین کی گاڑی پر فائرنگ کاواقعہ چڑھوئی کے مقام پر پیش آیا ہے ، فائرنگ سے گاڑی چھلنی ہوگئی جبکہ

چوہدری یاسین خود محفوظ رہے ۔پی پی امیدوار چوہدری یاسین نے الیکشن کمیشن اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے پر فوری کارروائی کی جائے ۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق  12 حلقوں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ،7 سو سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔ 32 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ 45 حلقوں میں سے 12 حلقوں میں کانٹے کا مقابلہ ہو گا۔آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں دارالحکومت مظفرآباد کی نشست حلقہ ایل اے 29 مظفرآباد 3 پر 2011 اور 2016 میں مسلسل دو مرتبہ منتخب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدوار بیرسٹر افتخار علی گیلانی کا مقابلہ سینئر ترین پارلیمینٹیرین خواجہ فاروق سے ہے۔حلقہ ایل اے 31 مظفرآباد 5 میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر کا مقابلہ مسلم کانفرنس کے راجہ ثاقب مجید سے ہے جبکہ حلقہ ایل اے 32 میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرخان اپنے آبائی حلقے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ اشفاق

ظفر سے مدمقابل ہیں۔وادی لیپہ کی نشست حلقہ ایل اے 33 سے بھی راجہ فاروق حیدر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جہاں ان کے مقابل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دیوان علی خان ہوں گے۔سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر اور مسلم کانفرنس کے قائد سردار عتیق احمد خان حلقہ ایل اے 14 میں پی ٹی آئی کے امیدوار میجر ریٹائرڈ لطیف خلیق کے مابین سخت مقابلے کا امکان ہے۔ حلقہ ایل اے 15 میں پی ٹی آئی کے امیدوار

سردار تنویر الیاس کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے مشتاق منہاس اور مسلم کانفرنس کے راجہ یاسین ہیں، تنویر الیاس کا نام آزاد کشمیر کے اگلے وزیراعظم کے طور پر بھی لیا جا رہا ہے لہٰذا یہاں بھی مقابلہ کانٹ دار ہونے کا امکان ہے۔حلقہ ایل اے 16 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار قمرالزمان تحریک انصاف کے سردار میر اکبر کے مد مقابل ہیں۔حلقہ ایل اے 17

پاکستان پیپلز پارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور اور مسلم لیگ ن کے چوہدری عزیز میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔سابق وزیر اعظم اور سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے جو 2 انتخابی حلقوں سے امیدوار ہیں۔ حلقہ ایل اے 20 میں وہ مضبوط امیدوار تصور کیے جارہے ہیں تاہم حلقہ ایل اے 21 میں ان کا مقابلہ جموں و کشمیر

پیپلز پارٹی کے سربراہ سردار حسن ابراہیم کے ساتھ ہے جو آزاد کشمیر کے پہلے صدر سردار ابراہیم کے پوتے ہیں۔آزاد کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسین بھی 2 نشستوں سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں، حلقہ ایل اے 10 میں مسلم کانفرنس کے امیدوارفاروق سکندر اور ایل اے 12 میں راجہ ریاست ان کے مدمقابل ہوں گے،

فاروق سکندر سابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات خان کے فرزند ہیں۔آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم تحریک انصاف کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری حلقہ ایل اے 3 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محمد سعید سے مقابلے میں ہیں جبکہ حلقہ ایل اے 7 میں مسلم لیگ ن کےچوہدری طارق فاروق اور تحریک انصاف کے انوارالحق میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔حلقہ ایل اے 25 اپر نیلم میں موجودہ اسپیکر اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر پاکستان تحریک انصاف کے بزرگ امیدوار حاجی گل خنداں مد مقابل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…