ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایمریٹس کی پاکستان اور انڈیا سے پروازوں پر پابندی میں توسیع

datetime 24  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمان (آن لائن) ایمریٹس ایئرلائن نے انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے آنے والی پروازوں پر پابندی میں 28 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے گذشتہ 14 دنوں میں جن مسافروں نے انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے

راستے سے سفر کیا ہے، انہیں کسی بھی دوسرے مقام سے متحدہ عرب امارات کے سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔انڈیا سے آنے والی پروازوں پر پابندی میں توسیع دنیا بھر میں انتہائی تیزی سے پھیلنے والے کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے سبب کی گئی ہیں۔متحدہ عرب امارات کے شہری، وہاں کا گولڈن ویزا رکھنے والے اور سفارتی مشنوں کے ارکان کو کووڈ 19 پروٹوکولز کے ساتھ اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا اور انہیں سفر کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ ایمریٹس ایئرلائن نے کہا ہے کہ ’ہمارے رابطہ دفاتر میں غیر متوقع طور بہت بڑی تعداد میں فون کالز موصول ہو رہی ہیں۔ اگر ا?پ کی کال اگلے 48 گھنٹے میں سفر کرنے سے متعلق نہیں ہے تو براہِ کرم بعد میں کال کیجیے۔‘دوسری جانب اتحاد ایئر لائن نے اس سے قبل تصدیق کی تھی کہ انڈیا سے ا?نے والی پروازیں 31 جولائی تک معطل رہیں گی۔ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اتحاد ایئر لائن نے کہا تھا کہ ’متحدہ عرب امارات کی تازہ ترین ہدایات کے مطابق انڈیا سے متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے والوں کے لیے اور اتحاد کی پروازوں پر 31 جولائی تک مکمل بندش عائد رہے گی۔  ایمریٹس ایئرلائن نے انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے آنے والی پروازوں پر پابندی میں 28 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…