ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

افغان ایئر فورس مشکلات کا شکار، ایک تہائی جہاز ناکارہ ہوگئے

datetime 24  جولائی  2021 |

کابل (این این آئی)طالبان کے خلاف جنگ میں افغان ایئر فورس شدید مسائل کا شکار ہو گئی ہے، افغان ایئر فورس کے ایک تہائی جہاز اڑنے کے قابل نہیں رہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فاضل پرزوں کی کمی اور امریکی ٹیکینکل سٹاف کی روانگی سے افغان ایئر فورس کو مشکلات کا سامنا ہے۔ افغان ایئر فورس کے پاس امریکا کے دیئے گئے گائیڈڈ راکٹس بھی ختم ہو گئے ہیں، افغان ایئر فورس کے موثرنہ رہنے سے طالبان کی پیش قدمی روکنے میں مسائل کا سامنا ہے۔امریکی فضائی حملوں میں کمی بھی طالبان کی پیش قدمی کی وجہ قرار دی جا رہی ہے۔طالبان کے ہاتھوں افغان پائلٹوں کے قتل سے بھی افغان ایئر فورس مشکلات کا شکار ہے۔اس حوالے سے پارلیمانی ڈیفنس کمیٹی کے چیئرمین حیدر افضالی نے کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان کے روسی ساختہ کچھ ہیلی کاپٹر بھی گرائے ہیں۔رکنِ افغان پارلیمنٹ ناہید فرید نے کہا کہ جہاز نہ اڑے اور طالبان کے اجتماعات کو نشانہ نہ بنایا تو طالبان مضبوط ہو کر شہروں پر حملے کر دیں گے۔رکنِ افغان پارلیمنٹ اجمل رحمانی نے کہا ہے کہ ہمیں ایئر فورس کے لیے امریکی مدد کی ضرورت ہے، پہلے 80 سے 90 فیصد فضائی حملے امریکی اور اتحادی کرتے تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ 20 ڈرونز سمیت امریکی افواج کی واپسی سے فضائی حملے ممکن نہیں رہے۔اجمل رحمانی نے کہا کہ افغانستان نے مزید راکٹس اور ڈرونز کی درخواست کی ہے لیکن بتایا گیا ہے کہ اس میں وقت لگے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…