اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

فیس بک کے بانی مارک زیوکربرگ کانیا ریکارڈ

datetime 24  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زیوکربرگ دنیا کے امیر ترین فرد بننے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔مارک زیوکربرگ نے دنیا کے امیر ترین فرد بننے کی راہ میں ایک سیڑھی اور طے کرلی۔فیس بک کے بانی اب دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 9 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور معروف کمپنی اکیا کے بانی انگوار کمپارڈ کو 10 ویں پر دھکیل دیا31 سالہ زیوکربرگ کی اثاثوں کی مالیت 43.1 ارب ڈالرز تک بڑھ چکی ہے جس میں سے رواں برس اب تک 8.6 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔فیس بک کے شیئر کی مالیت نے ریکارڈ 98.39 ڈالرز کی سطح کو چھوا اور ماہرین کے مطابق اس کے حیرت انگیز نتائج آئندہ ہفتے تک سامنے آئیں گے۔فیس بک کے شیئرز کی مالیت میں رواں برس 25 فیصد اضافہ ہوچکا ہے اور وہ مارکیٹ میں 275 ارب ڈالرز کی کمپنی بن چکی ہے۔فیس بک کے بانی کو اب 8 ویں نمبر پر پہنچنے کے لیے محض تیس کروڑ ڈالرز مزید درکار ہیں تاہم وہ اب بھی دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس سے کافی پیچھے ہیں جن کے اثاثوں کا تخمینہ 85.2 ارب ڈالرز لگایا جاتا ہے۔دوسرے نمبر پر امانسیو ارٹیگا 70.8 ارب ڈالرز اور وارن بفٹ 67.6 ارب ڈارلز کے ساتھ موجود ہیں۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…