جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کے معروف سرجن پروفیسر کا ایک اور کارنامہ، خاتون کو نئی زندگی مل گئی

datetime 18  جولائی  2021 |

لاہور(این این آئی) پاکستانی سرجن نے چودہ سال سے بستر پر پڑی مریضہ کی مفت سرجری کرتے ہوئے انسانی ہمدردی کی اعلی مثال قائم کردی۔سرجن پروفیسر معاذ الحسن نے دو سو کلو گرام وزن رکھنے والی غریب خاتون کی مفت سرجری کردی، پینسٹھ سالہ رشیدہ نامی بزرگ خاتون چودہ سال سے وزن میں زیادتی کے باعث بستر پر پڑی تھی۔سرجن پروفیسر معاذ الحسن نے بتایا کہ

آپریشن کے بعد خاتون کا وزن دو سو سے کم ہوکر ایک سو دس کلو ہوجائے گا اورخاتون چلنے پھرنے کے قابل ہوجائیں گی۔معاذ الحسن نے بتایا کہ بیریاٹرک سرجری پر بیس لاکھ روپے کا خرچ آتا ہے، کسی اذیت میں مبتلا شخص کی مدد کرنا ہم ڈاکٹرز کا فرض ہے۔رشیدہ بی بی نے بتایا کہ مجھے جب موٹاپے کا مرض لا حق ہوا تو میں ایک سکول ٹیچر تھی،گزشتہ چودہ سال سے بستر پر اذیت بھری زندگی گزار رہی تھی، سرجن پروفیسر معاذ الحسن میرے لئے فرشتہ بن کر آئے، ڈاکٹر معاذ نے میری سرجری کے تمام تر اخراجات برداشت کئے جس پر میں ان کے بے حد شکر گزار ہوں۔دوسری جانب جناح ہسپتال میں شہریوں کو کورونا سے تحفظ کے لیے ویکسینیشن کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے،مریضوں اوران کے لواحقین کوہسپتال میں ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئی ہیں،ان خیالات کا اظہارایم ایس جناح ہسپتال لاہورڈاکٹریحیی سلطان نے ایک ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں موجودکرونا ویکسینیشن سنٹرمیں ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے اور کورونا کا انجکشن لگانے کے لئے آنے والے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ جناح ہسپتال میں مریضوں کوایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی سمیت بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ مریضوں کوہسپتال میں مفت ٹیسٹس کی سہولت بھی موجود ہے۔

سینئرصحافی ڈاکٹرمحمدعدنان سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹریحیی سلطان نے مزیدکہا کہ نے جناح ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہسپتال میں مستحق،غریب اورنادارمریضوں کے علاج و معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور اس ضمن میں غفلت کے مرتکب اہلکار کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کوصحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، ہسپتال میں روزانہ سینکڑوں مریضوں کو مفت علاج معالجہ اور مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…