ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

پیٹ میں گڑ گڑ کی آواز کیوں آتی ہے ؟ ماہرین کا اہم انکشاف

datetime 18  جولائی  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جب ہم بھوکے ہوں یا کھانا کھائے لمبا وقت گزر چکا ہو تو پیٹ میں گڑ گڑ کی آواز سنائی دیتی ہے اور اکثر لوگ اسے پیٹ کی طرف سے کھانے کی فریاد سمجھتے ہیں جبکہ حقیقت کچھ اور ہے۔دراصل یہ آواز بھوک کی وجہ سے نہیں بلکہ

معدے کی صفائی کے عمل کے دوران پیدا ہوتی ہے۔ چھوٹی آنت میں کھانے کے ہضم ہونے کے ایک گھنٹے بعد معدے سے چھوٹی آنت کی طرف ایک طاقتور لہر سفر کرتی ہے جس کا مقصد بچے کھچے کھانے کو معدے سے چھوٹی آنت میں منتقل کرنا ہوتاہے تاکہ معدہ مکمل طور پر خالی ہوجائے اور اگلے کھانے کے لئے تیار ہوجائے۔ یہ معدے کی صفائی کا قدرتی طریقہ ہے لیکن وقفے وقفے سے کچھ کھاتے رہنے والوں کے جسم میں یہ عمل نہیں ہوپاتا۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین خوراک یہ مشورہ دیتے ہیں کہ ایک کھانے کے بعد تقریبا 5 گھنٹے کے لئے کچھ نہیں کھانا چاہیے تاکہ اس دوران تمام خوراک معدے سے چھوٹی آنت میں منتقل ہوجائے۔ تو اگلی بار جب آپ کے پیٹ میں گڑ گڑ ہو تو یاد رکھیں کہ معدے کی صفائی کا عمل جاری ہے اور اسے بھوک کا اشارہ سمجھ کر کچھ کھانے کی غلطی نہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…