اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

بند ناک کھولنے کا سب سے آسان اور تیز ترین طریقہ

datetime 18  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اگر ناک بند ہوجائے یا بہت زیادہ بہنے لگے تو سانس لینا بھی دشوار ہوجاتا ہے۔اس سے نجات کے لئے ہم ادویات کا استعمال کرتے ہیں جس سے یہ مسئلہ کبھی تو حل ہوجاتا ہے اور کبھی بہت زیادہ تکلیف دہ ہونے لگتا ہے۔ مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی کی ماہرڈاکٹر لیزا ڈی سٹیفنو کا کہنا ہے کہ بعض اوقات ادویات کی وجہ سے ریشہ اندر کی رہ جاتا ہے ،چھاتی جکڑی جاتی ہے

اور مزید پیچیدگیاں پیدا ہونے لگتی ہیں۔اس کاکہنا ہے کہ اگر دوائیوں کے بغیر جلد اس مسئلے سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو دو مشوروں پر عمل کریں۔ اپنے انگوٹھے اور زبان کا استعمال اپنے انگوٹھے کے ساتھ اپنی بھنووں کے درمیانی حصے کو تین سے چار سیکنڈ کے لئے دبائیں اور پھر اپنی زبان کو منہ کے اوپر والے حصے سے لگا دیں۔اس حرکت کی وجہ سے آپ کے ناک کے اندر موجود بلغم باہر آئے گا۔اس عمل کو 20سیکنڈ تک باری باری دہرائیں اورآپ کو کافی سکون محسوس ہوگا اور آپ بآسانی سانس لے سکیں گے۔ اپنی چھوٹی انگلی کا استعمال کریں دیکھنے میں یہ بہت عجیب لگتا ہے لیکن یقین کریں یہ بہت ہی کارگر نسخہ ہے۔اپنے دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی کو اپنے منہ میں لے جائیں اور جتنا ہوسکے بائیں جانب حلق کے گوشت کو چھوئیں (آخری دانت سے جتنا بھی پیچھے لیجا سکیں ) اور اسے اوپر کی جانب دبائیں۔اس عمل کو تین سیکنڈ تک کرنے سے چہرے میں کچھ مسلز حرکت میں آجائیں گے اور بلغم باہر آجائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…