جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

حکومت کی کوشش کے باوجود غذائی اشیاء کی قیمتوں میں کمی نہ لائی جا سکی،ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ

datetime 16  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان شماریات بیورو نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.41 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،،حکومت کی کوشش کے باوجود غذائی اشیاء کی مہنگائی میں کمی نہ لائی جا سکی،سالانہ بنیاد پر مہنگائی 12.7 فیصد پر پہنچ گئی ،گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی قیمت میں 8 فیصد، پیاز 7 فیصد، ایل پی جی 6 فیصد،

گھی 4 فیصد، چینی 3 فیصد، آلو 2.4 فیصد اور انڈے 2 فیصد مہنگے ہو گئے ۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں 23 اشیاء� ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، سات اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 102 رویے سے زائد کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 5 لیٹر برانڈڈ خوردنی تیل کی قیمت 61 روپے 34 پیسے بڑھی، ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 8 پیسے کا اضافہ ہوا،ایک ہفتے میں پیاز 2 روپے 92 پیسے، لہسن فی کلو 6 روپے 5 پیسے مہنگا ہوا، 20 کلو آٹے کا تھیلا بھی 5 روپے 28 پیسے مہنگا ہوا،مٹن، بیف، انڈے، دہی، خشک دودھ، چاول، ماچس بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل، ایک ہفتے میں کیلا 7 روپے 27 پیسے سستا ہوا، زندہ مرغی فی کلو مرغی 6 روپے 66 پیسے،دال مونگ 1 روپے فی کلو سستی ہوئی۔ دوسری جانب عوام پر پٹرول بم گرانے کے بعد کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، گھی اور آٹے کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی جس کے بعد آٹے کا تھیلا 150 روپے، گھی 90 روپے فی کلو ،چینی 17 روپے فی کلو مہنگا ہوگئی ۔ جمعہ کو وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا اجلاس میں وفاقی وزراء، مشیروں، معاونین خصوصی اور مختلف وزارتوں کے اعلی حکام نے شرکت کی اجلاس میں وزیر اعظم ریلیف پیکیج 2020ء کے تحت پانچ اشیائے ضروریہ پر سبسڈی پر غور کیا گیا جس کے بعد سٹورز پر چینی، گھی اور آٹے کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دیدی گئی چینی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے کا اضافہ کردیا گیا چینی 68 روپے کے بجائے 85 روپے کلو میں دستیاب ہوگی 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 150 روپے مہنگا کردیا گیا 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کردیاگیا 170 روپے کلو ملنے والا گھی اب 260 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا فی کلو گھی کی قیمت میں 90 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

اجلاس میں کینیا سے درآمدات کیلئے دستاویز کی تصدیق کی فیس کی چھوٹ کی منظوری دی گئی پاور ڈویژن کی پاور سیکٹر قرضوں کی سیٹلمنٹ کی سمری منظور کی گئی جس کے تحت واپڈا، اٹامک انرجی کمیشن، نیلم جہلم اور این ٹی ڈی سی کی وصولیاں واجب الادا قرضوں کے ساتھ ایڈجسٹ کرنیکی منظوری دی گئی اس فیصلے سے گردشی قرضے میں 116 ارب کی کمی ہو سکے گی۔

ای سی سی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دیدی ،پروگرام کے تحت کامیاب کسان اور کامیاب کاروبار سکیم کیلئے آسان قرضے دیئے جائیں گے،پروگرام میں کم لاگت گھروں کیلئے نرم.شرائط پر قرضے بھی شامل ہوں گے ،کامیاب پاکستان پروگرام میں 40 لاکھ خاندانوں کو قرضے مل سکیں گے آزاد کشمیر میں نیکسٹ جنریشن 3 جی اور فور جی

کی نیلامی کی منظوری دی گئی پورٹ قاسم اتھارٹی کو اخراجات کی مد میں 86 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ای سی سی نے کاٹن پرائس ریوئیو کمیٹی کی تشکیل اور 2 لاکھ کپاس کی گانٹھوں کی خریداری کی بھی منظوری دی ای سی سی نے ملکی ذخائر کو تقویت دینے کیلئے 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کی بھی منظوری دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…