جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

بھائی کے ساتھ ڈانس کرنے پر مہوش حیات کو صنفی تنقید کا سامنا

datetime 16  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے بھائی کے ساتھ مختصر ڈانس ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد انہیں اور ان کے بھائی کو صنفی تنقید کا نشانہ جا رہا ہے۔مہوش حیات ماضی میں بھی بھائی کے ساتھ ڈانس ویڈیوز شیئر کر چکی ہیں اور ماضی میں بھی انہیں تنقید کا سامنا رہا ہے۔اداکارہ نے 16 جولائی کو انسٹاگرام پر بھائی دانش کے ساتھ مختصر ڈانس ویڈیو شیئر کی،

جس میں دونوں مغربی طرز کی موسیقی پر ڈانس کرتے دکھائی دیے۔ویڈیو میں دونوں بہن بھائیوں کو گھر میں ہی ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد لوگوں ان پر خوب تنقید کی اور دونوں بہن و بھائیوں کو صنفی تنقید کا نشانہ بنایا۔کئی لوگوں نے دونوں بہن و بھائیوں کے لیے نامناسب زبان استعمال کرتے ہوئے دونوں کو ایک ہی صنف قرار دیا اور سوال کیا کہ دونوں میں سے بھائی کون ہے؟بعض لوگوں نے دونوں کی ویڈیو پر تنقیدی تعریف کرتے ہوئے دونوں کو خوبصورت بہنیں قرار دیا۔بعض لوگوں نے ان پر تنقید کرتے ہوئے سخت زبان بھی استعمال کی، تاہم کئی لوگوں نے ان کی تعریف بھی کی اور دونوں بہن و بھائیوں کی ڈانس کو اچھا قرار دیا۔مہوش حیات کی جانب سے شیئر کیے جانے کے بعد ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور کئی سوشل میڈیا پیجز پر بھی انہیں شیئر کیا گیا، جہاں زیادہ تر لوگوں نے اداکارہ اور ان کے بھائی کو صنفی تنقید کا نشانہ بنایا۔مذکورہ ویڈیو سے قبل بھی اداکارہ کو ان کی ویڈیوز اور تصاویر پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جب کہ وہ ماضی میں بھی بھائی کے ہمراہ ڈانس ویڈیوز شیئر کرتی رہی ہیں۔گزشتہ برس اپریل میں بھی مہوش حیات نے بھائی کے ہمراہ ’او نانا چیلنج‘ پر ڈانس ویڈیو شیئر کی تھی، جس پر انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔علاوہ ازیں انہیں گانوں میں ڈانس پرفارمنس پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جب کہ ان کی تصاویر کو بھی مداح بولڈ قرار دے کر ان پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔اداکارہ کو 2019 میں تمغہ امتیاز ایوارڈ دیے جانے پر بھی ان پر تنقید کی گئی تھی اور کئی لوگوں نے کہا تھا کہ وہ حکومتی ایوارڈ کے اہل نہیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…