جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

لیگیوںکا بس چلے تو ملک بنانے کا کریڈٹ نواز شریف کو دے دیں

datetime 16  جولائی  2021 |

لاہور (این این آئی) تر جمان پنجاب حکومت، بانی ممبرپی ٹی آئی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہ ہے کہ لیگیوںکا بس چلے تو ملک بنانے کا کریڈٹ نواز شریف کو دیدیں،میاں صاحب نے تو قرض اتارو ملک سنوارو کے خواب دکھائے پھر اس پیسے سے اپنی نسل سنواری،’’ شیر‘‘ مشرف کا مقابلہ کرنے کا

اعلان کر کے معافی مانگ کر جدہ بھاگ گئے تھے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت سابق دور کی خرابیوں کو دور کر رہی ہے۔ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے دور ہو گیا، ماضی میں قومی وسائل کو نمائشی منصوبوں کی نذر کرکے ملک و قوم سے ظلم کیاگیا۔ انہو ں نے کہاکہ ماضی کی حکومتیں ذاتی مفاد کیلئے پٹوار کلچر کو فروغ دیتی رہیں۔ سابق حکمرانوں نے ریفارمز کے نام پر کھوکھلے دعوے اور جھوٹے وعدوں سے عوام کو دھوکہ دیا،بزدار حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے جدید انداز میں موثر اقدامات کر رہی ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ پٹرو لیم مصنوعا ت کی قیمتو ں میں اضا فہ عوام پر ڈروان حملہ ہے،پٹرو لیم مصنوعا ت کی قیمتو ں میں اضا فہ کرکے حکومت نے عید سے پہلے ہی عوام کو قربانی کا بکرا بنا دیا ہے،آ ج کہاں ہیں وہ لوگ جو اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو 44روپے فی لٹر پٹرول کے دعوے کرتے تھے۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے غریب عوام پر براہ راست اثر پڑے گا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایک اور منی بجٹ ہے جس کا مقصد آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق عوام کی جیبوں سے اربوں روپے وصول کرنا ہے، سا بق حکومتو ںپر تنقید کرنے والی موجودہ نااہل حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ریکارڈ سطح پر لے گئی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے روزمرہ کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگاعیدالاضحی سے پہلے تبدیلی سرکار کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو مہنگا ئی کا نیاتحفہ دیا گیا،موجودہ نااہل حکومت عوام کو تباہ کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی یہ حکومت عوام کو فاقہ کشیوں پر مجبور کررہی ہے، ملک کے ہر شعبے کا بیڑا غرق کرنے کے بعد عوام پر بھی آئے روز معاشی بم گرائے جارہے ہیں۔نا لا ئق حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے مسلم لیگ(ن) اقتدار میں آ کرملک کو بحرانو ں سے نکا لے گی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…