جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں پہلوان زیادہ پلیئرز کم ہیں، عاقب جاوید

datetime 16  جولائی  2021 |

لاہور (این این آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں پہلوان زیادہ پلیئرز کم ہیں۔ایک انٹرویومیں سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہاکہ پی ایس ایل میں پرفارم کرنے والوں کو منتخب کر لیا گیا ہے، ٹیم کا کمبی نیشن کیا بنے گا ؟

ایک ایک پوزیشن کے 4 پلیئرز منتخب کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اعظم خان، شرجیل خان، صہیب مقصود کی فٹنس پر سوال ہے،فخر زمان کو کس نمبر پر کھلائیں گے؟ صہیب کہاں کھیلے گا؟عاقب جاوید نے مخالف ٹیم انگلینڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ رن ریٹ کو بنا کر رکھتی ہے۔انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی پہلے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حسن علی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔پی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی بائیں ٹانگ میں کھنچاؤ محسوس کرنے کی وجہ سے پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے، حسن علی کو احتیاطاً 16 جولائی کو ٹرینٹ برج میں شیڈول میچ میں آرام تجویز کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق میڈیکل پینل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل حسن علی کا دوبارہ جائزہ لے گا، میڈیکل پینل کے جائزے کے بعد حسن علی کی میچ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج ٹرینٹ برج میں کھیلا جائے گا۔بھارتی شائقین نے سعود شکیل کو پاکستان کا ویرات کوہلی قرار دے دیا۔پاکستانی بیٹسمین کی ہیلمٹ پہنے تصویر کی بھارتی کپتان سے مشابہت کے اس وقت سوشل میڈیا پر چرچے ہونے لگے ۔ایک شائق نے کہا کہ آخرکار پاکستان کو بھی اپنا ویرات کوہلی مل گیا، ایک اور شائق نے لکھا کہ ہرکوئی فٹبال دیکھنے میں مگن تھا کسی نے نوٹس ہی نہیں کیا کہ ویرات کوہلی پاکستان کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں سعود شکیل نے ففٹی اسکور کی تھی تاہم گرین شرٹس کو سیریز میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…