جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

دفعہ 370 ہمیشہ کیلئے ختم ہو گئی اب اسے بحال نہیں کیا جائے گا، را کے سابق سربراہ ایس ایس دولت کا دعویٰ

datetime 16  جولائی  2021 |

سرینگر(این این آئی)بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینا لیسز ونگ (را) کے سابق سربراہ ایس ایس دولت نے کہا ہے کہ دفعہ 370 ہمیشہ کیلئے ختم ہو گئی ہے اوراب اسے بحال نہیں کیا جائے گا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایس ایس دولت نے سری نگر میں قائم ایک خبر رساں ایجنسی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کا پختہ یقین ہے کہ آرٹیکل 370 کا معاملہ ختم ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں ذاتی طور پر یقین ہے کہ اس دفعہ کو اب واپس نہیں لایا جائے گا۔ ایس ایس دولت نے کہا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے ہمیشہ بات چیت کے پرجوش حامی رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کا یقینا ایک کردار بنتا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ میر واعظ کو اپنا کردارادا کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔مقبوضہ جموںوکشمیر میں حد بندی کے عمل کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ، دولت نے کہا کہ اس عمل سے جموں کو تھوڑا سا فائدہ ہوسکتا ہے۔اس سوال کے جواب میں کہ پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ حد بندی پینل کا اسکرپٹ پہلے ہی لکھا ہوا تھا ، انہوں نے کہا ’’مجھے امید ہے کہ محبوبہ کے تمام شکوک و شبہات غلط ثابت ہو نگے۔لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی کے بارے میں دولت نے کہا کہ یہ ایک اچھا اقدام ہے۔ مقبوضہ علاقے میں سرکاری ملازمین کی برطرفی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ صرف منتخب حکومت ہی ایسے معاملات حل کرسکتی ہے اوریہ منتخب حکومت ہی ہے جو لوگوں کو مطمئن کرسکتی ہے اور ان کے خدشات دور کرسکتی ہے۔ ایس ایس دولت نے کہا کہ ریاست کی بحالی کا مطالبہ جائز ہے جسے پورا کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نظربند نظربندآزادی پسند رہنماؤں کو رہا کرنے کی ضرورت ہے ۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…