جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

نوسرباز کرائے دار بیوہ مالکن مکان کو 34 لاکھ کا چونا لگا کر فرار

datetime 16  جولائی  2021 |

لاہور(این این آئی) لکریم سوسائٹی تاجپورہ میں کرائے دار نے ضعیف بیوہ عورت سے دھوکہ دہی سے لاکھوں روپے ہتھیا لیے۔ تفصیلات کے مطابق نوسرباز کرائے دارتیمور احمد بیوہ مالکن مکان شہناز جاوید کو لاکھوں روپے کا چونا لگا کر فرار ہو گیا۔ بیوہ مالکن مکان شہناز جاوید کے مطابق نوسرباز کرائے دار تیمور احمد نے اسے گاڑی لیکر دینے کے بہانے بینک سے 34لاکھ نکلوائے جس کے بعد تیمور احمد نے گاڑی ہنڈا سوک نمبرایل ای 5892 اے اپنے نام کرائی اورفرار ہوگیا ۔تین ماہ سے گرائونڈ فلوز کو تالا لگا کر کرائے دار فرار ہے۔دھوکہ دہی کی شکار رہونے والی ضعیف خاتون شہناز جاوید نے تھانہ سرور روڈ میں 2ماہ قبل درخواست دی تھی تاہم پولیس کارروائی سے گریزاں ہے،ملزم شازیہ چیمہ ایونٹس کینٹ میں ملازم ہے ، خاتون نے اعلی افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ کرائے دارتیمور احمد ساری عمر کی جمع پونجی لے گیا ، انصاف دلایا جائے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…