بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

گوادر سے تاشقند تک ریل سروس شروع کرنے کا فیصلہ

datetime 16  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاشقند (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی افغانستان میں امن کیلئے کوششیں جاری ہیں جو جلد بار آور ثابت ہوں گی۔ جمعہ کو یہاں علاقائی روابط کانفرنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ علاقائی روابط کانفرنس میں 60 سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں،

اس کانفرنس میں علاقائی روابط اور معاشی سرگرمیوں کے حوالے سے گفتگو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف اور وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران تاشقند سے گوادر تک ٹرین سروس اور کراچی سے تاشقند تک ٹرک کی نقل و حمل کا نظام قائم کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے جو علاقائی روابط کا ایک اظہاریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 22 ممالک کے سربراہان مملکت اور وزرائے خارجہ یہاں موجود ہیں جو تجارت، معیشت اور ویزوں میں سہولت کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کی ملاقات بھی متوقع ہے جس میں اہم معاملات زیر بحث آئیں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو تاکہ علاقائی روابط بہتر ہو سکیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ افغانستان میں امن سے ہم وسطی ایشیا سے منسلک ہو جاتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی افغانستان میں امن کیلئے کوششیں جاری ہیں، ان شاء اللہ یہ کوششیں جلد بار آور ثابت ہوں گی۔ پاکستان اور ازبکستان نے باہمی ترجیحی تجارتی معاہدے کو 3 ماہ میں حتمی شکل دینے اور دوطرفہ تجارت کا حجم مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ازبک-پاکستانی بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت-معاشی اور سائنسی- تکنیکی تعاون (آئی جی سی) کا چھٹا اجلاس تاشقند میں ہوا۔

اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم اور معدنی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔اجلاس کی صدارت وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد اور ازبکستان کے نائب وزیر اعظم اور سرمایہ کاری اور غیر ملکی تجارت کے وزیر سردور عمر زکوف نے مشترکہ طور پر کی۔دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ٹرانس افغان راہداری جو ازبکستان اور پاکستان کو ملاتی ہے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…