جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

آزاد کشمیر میں علی امین گنڈا پور اور مراد سعید کے گارڈز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کر دی

datetime 16  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)جہلم ویلی میں کھن بندوے کے مقام پر وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور کے قافلے پر پتھراؤ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر کے سیکیورٹی گارڈز نے ہوائی فائرنگ کی،مشتعل افراد نے علی امین گنڈاپور کے قافلے پر انڈے بھی پھینکے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں

وفاقی وزراء مراد سعید اور علی امین گنڈا پور کے قافلے پر پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، پی ٹی آئی قیادت کی گاڑیوں پر پتھراؤ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کے حلقے میں کیا گیا،واقعے میں تنویر الیاس کے اسکواڈ کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوگیا۔ آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے سلسلے میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے، عام انتخابات کیلئے پولنگ 25 جولائی کو ہوگی، مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اورپاکستان میں حکمران جماعت تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی جلسے کیے جارہے ہیں۔ گزشتہ روز وفاقی وزراء مراد سعید اور علی امین گنڈا پور جلسے کیلئے فارق حیدر کے حلقے میں جارہے تھے کہ راستے میں پہاڑوں کے اوپر سے ان پر پتھر پھینکے گئے اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔مراد سعید کی گاڑی پر پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ نامعلوم لوگوں کی جانب سے کی گئی، واقعے میں پی ٹی آئی رہنماء تنویر الیاس کے اسکواڈ کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔ پی ٹی آئی کے قافلے میں وفاقی وزیر مراد سعید ، علی امین گنڈا پور ،تنویرالیاس اور مقامی قیادت موجود تھی۔ پی ٹی آئی رہنماء تنویر الیاس نے الزام عائد کیا کہ ن لیگی کارکنان نے ہمارے قافلے پر پتھراؤاور ہوائی فائرنگ کی، فاروق حیدر نے مراد سعید کو حلقے میں داخل ہونے سے متعلق دھمکی دی تھی، آج راجا فاروق حیدر کے حلقے میں داخل ہوئے تو پتھرائو اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،مراد سعید اور علی امین گنڈا پور کی آمد پر سڑکوں پر ڈنڈا بردار لوگ بھی موجود تھے، یہ واقعہ فاروق حیدر کی دھمکی کے بعد پیش آیا ہے۔ واقعہ کے بعد ڈنڈا بردار مشتعل افراد نے شاہراہ سری نگر بند کردی۔مظفرآباد علی امین گنڈا پور چناری جلسہ سے خطاب کیلئے روانہ ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…