جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

’’امریکہ نے پاکستان سے اڈے مانگنے کیلئے ماحول بنایا ہوا تھا اور ۔۔‘‘ وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے بڑا بیان جاری کر دیا

datetime 16  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی/اے پی پی)مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان سے اڈے مانگنے کے لیے ماحول بنایا ہوا تھا، ان معامالات میں اشارے کنائیے بھی بہت اہم ہوتے ہیں تاہم ہم نے کلیئر کردیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھ سے کسی نے اڈوں کے متعلق بات نہیں کہی، میں صرف اپنا بتا سکتا ہوں،

مجھ سے اوپر اگر کسی سے بات ہوئی ہو تو علم نہیں۔ معید یوسف نے کہاکہ پاک امریکا تعلقات میں دونوں طرف عدم اعتماد ہے۔دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ ہم جیوسٹریٹیجک سوچ سے جیو اکنامک کی طرف جارہے ہیں، افغانستان میں امن اور سب کا مل کر آگے بڑھنا ضروری ہے۔ جمعہ کو” سنٹرل اینڈ سائوتھ ایشیا 2021 :ریجنل کنیکٹیوٹی ، چیلنجز اینڈ اپرچونیٹیز” کے موضوع پر کانفرنس کے افتتاحی سیشن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ازبکستان کے صدر نے وزیراعظم عمران خان کا شاندار استقبال کیا اور پاکستان اور ازبکستان کےوفود کے مابین بہت مفید ملاقاتیں ہوئیں۔پاکستانی وزیراعظم اور وفد کاریڈ کارپٹ سے بھی بڑھ کر استقبال کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ازبکستان اقتصادی راہداری اور کنیکٹیوٹی میں ہم سے بھی زیادہ دلچسپی رکھتاہے۔ جس طرح انہوں نے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو ٹریٹ کیا اور جو گفتگو ہوئی وہ بہت مثبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان با ربار یہ بات کررہا ہے کہ ہم جیوسٹریٹجک سوچ سے جیو اکنامک سوچ کی طرف جا رہے ہیں ۔جیو سٹریٹجک کی اہمیت قائم رہے گی لیکن جیو اکنامک کاسب سے بڑا پہلو اقتصادی راہداری ہے۔سنٹرل ایشیا کے لئے دنیا سے رابطے اور بحیرہ عرب تک رسائی کا سب سے مفید ذریعہ گوادر اور کراچی کی بندر گاہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری ازبکستان کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سے بھی ملاقات ہوئی ہے جو بہت مفیدرہی ہے اور اس میں ہم نے طے کیا ہے کہ ہم نے کیسے آگے بڑھنا ہے ۔وزیراعظم کے دورے کامقصد پورا ہوتا نظر آ رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کاموقف بہت واضح ہے۔ہم افغانستان میں امن کے لئے کوشاں ہیں۔ ہم بار بار اقتصادی راہداری کی بات کررہے ہیں۔ ہمارے جیو اکنامک وژن اور کنیکٹیوٹی کے لئے امن ضروری ہے۔وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی درخواست قبول کی ہے۔ وزیراعظم انہیں باور کرائیں گے کہ پاکستان جو اقدامات کر رہا ہے وہ افغانستان کے لئے کر رہا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو اور سارے مل کر چلیں تاکہ افغانستان میں سیاسی مفاہمت ہو نہ کہ نکتہ چینی اور بد قسمتی سے جو منفی بیانات آ جاتے ہیں اس سے گریز کرتے ہوئے آگے بڑھا جائے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…