جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

طالبان سے جھڑپیں۔۔ 40 افغان سکیورٹی اہلکار فرار ہوکر پاکستان آگئے‎

datetime 16  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/اے پی پی)طالبان کی پیش قدمی جاری ہے ، کئی علاقوں میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے، شدید جھڑپیں جاری ہیں ، افغان فورسز اور طالبان کے مابین جھڑپوں کی وجہ سے 40افغان سیکیورٹی اہلکار فرار ہو کر پاکستان آگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں 40افغان سیکورٹی اہلکاروں کو

افغانستان کے حوالے کیا ہے یہ اہلکارافغانستان میں بگڑتی صورتحال اور شدید کشیدگی کے بعد فرار ہو کر پاکستان آگئے تھے جن کو پاکستان نے افغانستان کو واپس لوٹا دیا ہے ۔ دوسری جانب پاکستان کی وزارت خارجہ نے افغان نائب صدر امراللہ صالح کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہے ہم خودمختار افغان سرزمین پر کسی بھی ایکشن کے لئے خود افغان حکومت کے حق کو جائز تصور کرتے ہیں۔ ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان کو افغان سرزمین پر چمن بارڈر کے دوسری جانب ایئر آپریشن سے متعلق آگاہ کیا تھا، پاکستان نے مثبت جواب دیتے ہوئے افغان سرزمین پر کسی بھی کارروائی کو اس کا حق قرار دیا تھا۔ ترجمان نے کہا ہےکہ جاری حالات کے تناظر میں کسی بھی ممکنہ حادثہ کے ہیش نظر پاکستان نے اپنی جانب حفاظتی اقدامات مکمل کئے،تمام انتظامات اپنے لوگوں کے تحفظ کے لئے پاکستان کی سرزمین پر کئےگئے۔ہم خودمختار افغان سرزمین پر کسی بھی ایکشن کے لئے خود افغان حکومت کے حق کو جائز تصور کرتے ہیں۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق پاک فضائیہ نےاس حوالے سے افغان فضائیہ کے ساتھ کسی قسم کی پیغام رسانی نہیں کی، افغان نائب صدر کے الزامات درست نہیں،ایسے الزامات افغان قیادت میں افغان عوام کی منشا کے مطابق مسئلہ کے حل کے لئے پاکستان کہ سنجیدہ کوششوں سے انحراف ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بعد ازاں پاکستان نے فرار ہو آنے سالے 40 اے این ڈی ایس کے افسران اور جوانوں کو ریسکیو کر کے عزت کے ساتھ افغان حکومت کے حوالے کئے،پاکستان نے اے این ڈی ایس ایف کی جانب سے درخواست پر ہر قسم کی لاجسٹک مدد فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی ٹریک کرنے والوں کی موجودگی کے باوجود پاکستان افغان امن کوششوں کی کامیابی کے لیے مدد کرتا رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…