جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی پولیس پارٹی اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلی

datetime 16  جولائی  2021 |

کراچی (این این آئی)اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی پولیس پارٹی اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلی پولیس افسر کے کمرے میں ہونے والی ڈیلنگ کی ویڈیو بھی آگئی مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی واقعے میں ملوثاسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں پارٹی انچارج ممتاز مہر اس واقعے کے بعد غائب ہوگیا ممتاز مہر کی پولیس پارٹی نے تاجر کو حراست میں لیکر لاکھوں روپے کا تاوان لے کر رہا کیا

کاروائی میں ممتاز مہر کی پولیس موبائلز استعمال کی گئیں ممتاز مہر کے کمرے میں ہونے والی ڈیلنگ کی ویڈیو بھی آگئی پولیس نے تاجر کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تاوان کا مطالبہ کیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اغواکی واردات میں ممتاز مہر کی پولیس موبائل استعمال کی گئی مغوی تاجر نے وکلاکے ذریعے واقعہ کا مقدمہ درج کروا دیا ہے دوسری طرف اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے واقعے کی تمام پہلوو ں سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ ممتاز مہر واقعے کے بعد سے منظر عام سے غائب ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب گلستان جوہر پر ڈاکوؤں کی یلغار 20شہری لٹ گئے ایک شہری کو گولی ماردی، وارداتوں کے بعد پولیس ایکشن میں آگئی دس منٹ میں دو مقامات پر خونی مقابلے پولیس نے تین ڈاکوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا شارع فیصل پولیس کے مطابق گلستان جوہر رابعہ سٹی کے قریب ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے رہے تھے ڈاکوں نے لوٹ مار میں مزاحمت پر32 سالہ نوجوان ناصر ولد سعید کو گولی مار کر زخمی کردیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک داکو ارباب کو زخمی ھالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہوگیا اس واقعے کے بعد داکوں کے دوسرے جتھے نے گلستان جوہربلاک04 میں لو ٹ ،مار شروع کردی گلستان جوہرپولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی

پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد دو ڈاکوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے دو پستول مسروقہ موٹرسائیکل برامد کرلی پولیس نے زخمی داکوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمی ہونے والی ڈکیت کی شناخت23سالہ نجیب اللہ ولد سیف اللہ اور شاہد کے نام سے ہوئی ادھر :جمشید کوارٹر پولیس نے ،دو ملزمان سید وارث شاہ اور جمیل احمد کو

گرفتار کرکے منشیات اورپی آئی بی کالونی سے چوری موٹر سائیکلKIP_2669 برآمد کرلی اتحاد ٹاو ن پولیس نے ہزارہ کالونی اتحاد ٹاو ن سیمنشیات فروش ملزمان حیدر علی اور زیشان کو گلشن غازی سے ملزم بنام بخشیر کو اور جنرل اسٹور کی آڑ میں گٹکا ماوا فروخت کرنے والے ملزم بنام خان ولد حق نواز کو گرفتار کرلیا نیو کراچی

انڈسٹریل ایریا پولیس نے گٹکاماوا فروشمحمد فاروق ولد محمد اور منشیات فروش محمد ندیم عرف چندہ ولد حنیف چوہا کو گلبہار پولیس نے اشتہاری و مفرور باپ اور دو بیٹوں سید واجد علی ولد سید احسن علی اسکے بیٹوں سید آصف علی ولد سید واجد علی اورسید ماجد علی ولد سید واجد علی کو گرفتار کرلیا ملزمان تھانہ گلبہار کے مقدمہ 146/2021 دفعہ 489-F میں مفرور تھے گبول ٹاو ن پولیس نے بائیک لفٹنگ اور منشیات میں ملوث ملزم عبدالحمید ولد محمد نواز گرفتار کرلیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…