جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

ویکسین نہ لگوانے والوں کے قومی شناختی کارڈ بلاک کردیے جائیں،بڑا مطالبہ کر دیا گیا

datetime 16  جولائی  2021 |

کراچی(آن لائن)آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن(ایکرا )کے چیئرمین اسد حنیف اورجنرل سیکریٹری فیضان راوت نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ویکسی نیشن پر توجہ دی جارہی لیکن ہمارے یہاںابھی تک کاروبار بند کرایا جارہا ہے، ویکسین نہ لگوانے والوں کے قومی شناختی کارڈ بلاک کردیے جائیں، ریسٹورنٹ میں سب سے بہتر انداز میں ایس او پیز پر عمل در آمد کیا جاتا رہا ہے،

ریسٹورنٹ مالکان پہلے ہی 16 ماہ تک ڈائن ان پابندی کی وجہ سے پریشان تھے اور اب مزید نقصان برداشت کرنے کی سکت نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز معروف بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اسد حنیف اورفیضان راوت نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے اسکولز، ریسٹورنٹ میں ڈائن ان اور دیگر تفریحی مقامات پر دوبارہ پابندی لگانے کے اعلان سے تاجربرادری میں شدید ناراضگی ہے، حکومت کی جانب سے یکم جولائی سے ریسٹورنٹ کو کھولنے کی اجازت دی گئی جس کے بعد ریسٹورنٹ مالکان نے مرمت اور تزئین و آرائش میں کروڑوں روپے کا خرچہ کردیا لیکن حکومت نے اپنے فیصلے کے 10 روز بعد ہی وزارت داخلہ سندھ کے ذریعہ ایک بار پھرریسٹورنٹ پر پابندی لگادی ہے جس سے ریسٹورنٹ مالکان کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا جو انہوں نے ڈائن ان کے لیے کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ان ڈورمارٹ،نادرا دفاتر،انٹر سٹی ٹرانسپورٹ، ہوائی اڈوں، مویشی منڈیوں،سبزی منڈیوں ،شاپنگ مال اور دیگر مقامات کے مقابلے میں زیادہ رش ہوتا ہے جب کہ ریسٹورنٹ میں سب سے بہتر انداز میں ایس او پیز پر عمل در آمد کیا جاتا رہاہے۔انہوں نے کہاکہ ریسٹورنٹ مالکان پہلے ہی 16 ماہ تک ڈائن ان پابندی کی وجہ سے پریشان ہیں

اور اب مزید نقصان برداشت کرنے کی سکت نہیں ہے۔اسد حنیف اور فیضان راوت نے کہا کہ حکومت کاروبار بند کرنے کے بجائے ویکسی نیشن پر توجہ دے جو دنیا بھر میں ہورہا ہے لیکن کاروباری سرگرمیاں جارے رکھے اور اگر کوئی شخص ویکسی نیشن نہ کرائے تو اس کا قومی شاختی کارڈ بلاک کردیا جائے۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…