جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

حضرت عمر ؓ کی دس ایسی باتیں جو زندگی بدل دیں

datetime 13  جولائی  2021 |

ہمیشہ سچ بولو،چاہے سچ بولنے سے تمہاری جان ہی چلی جائے۔ مالِ غنیمت کی امید پر کسی کی جان جوکھوں میں مت ڈالو۔کم بولنا حکمت ہے کم کھانا صحت ،اور کم سونا عبادت ہے۔ ایمان کے بعد نیک بیوی سے زیادہ کوئی نعمت نہیں،لالچ سے زیادہ عقل کو برباد کرنے والی کوئی چیز نہیں

، شراب بھی نہیں۔جس سے تم کو نفرت ہو اس سے ڈرتے رہو۔سخی خدا کا دوست ہے ،چاہے فاسق ہو،بخیل خدا کا دشمن ہے چاہے زاہد ہو۔کسی شادی شدہ فوجی کو چارمہینے سے زیادہ میدان جنگ میں نہیں روکنا چاہئے۔ایک رات حضرت عمر فاروق ؓ لوگوں کے حالات کا جائزہ لے رہے تھے اور ان کی خبر گیری میں مصروف تھے۔ کہ آپ ؓ کو تھکاوٹ محسوس ہوئی تو کسی گھر کی دیوار کے ساتھ ٹیک لگالی۔آپ ؓ نے سنا کہ ایک عورت اپنی بیٹی سے کہہ رہی ہے کہ بیٹی جاؤ اٹھو اور دودھ میں پانی ملاؤ !بیٹی نے کہا:اماں کیا آپ کو معلوم نہیں ،کہ امیر المومنین حضرت عمر بن الخطاب ؓ نے اس سے منع کیا ہے ؟ اس کی ماں پھر بولی : جلدی جاؤ دودھ میں پانی ملاؤ ،ابھی ہمیں عمر ؓ تو نہیں دیکھ رہے ہیں ،لڑکی نے جواب دیا:اما! عمر ؓ تو نہیں دیکھ رہے مگر عمر ؓ کا رب تو دیکھ رہا ہے.حضرت عمر ؓ کو اس نیک لڑکی کی بات بہت پسند آئی،اپنے غلام کو جو اس وقت ان کے ہمراہ تھا،فرمایا :اس دروازے کی شناخت رکھنا اور یہ جگہ بھی یاد رکھنا :پھر وہ دونوں آگے چل دیئے جب صبح ہوئی تو حضرت عمر ؓ نے غلام سے فرمایا:جاؤدیکھوں وہ لڑکی کون ہے؟اور اس نے کس عورت کو جواب دیا:اور کیاان کے ہاں کوئی مرد ہے ؟ غلام معلومات لے کر واپس آیا اور حضرت عمر ؓ کو اس نے بتایا کہ وہ لڑکی کنوار ی غیر شادی شدہ ہے اور وہ اس کی ماں ہے اور ان کے ہاں کوئی مرد نہیں۔ حضرت عمر ؓ نے اپنے بچوں کوبلایا:اور ان کو حقیقت حال سے آگا ہ کی اور پھر فرمایا :تم میں سے کون اس لڑکی سے شادی کرنا چاہےگا؟حضرت عبداللہ ؓ نے کہا:میری تو بیوی ہے۔حضرت عبدالرحمٰن ؓ نے کہا:میری بھی بیوی ہے۔حضرت عاصم ؓ نے کہا: کہ ابا جان میری بیوی نہیں ہے آپ میری شادی کر دیں ،چنانچہ حضرت عمر ؓ نے اس لڑکی کو پیغام نکاح بھیجا اور بیٹے عاصم ؓ سے اس کی شادی کر دی ،عاصم کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی جو حضرت عمر بن عبدالعزیز ؓ کی والدہ بنیں۔ سب سے بڑی مصیبت کم مال اور کثرتِ عیال ہے۔ہرشے کا ایک حسن ہوتا ہے اور نیکی کا حسن یہ ہے کہ فورا کی جائے.جو شخص اپناراز چھپاتا ہے وہ اپنا اختیار اپنے ہاتھ میں رکھتا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…