پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

انتہا پسند اسرائیلیوں کا مسجد اقصیٰ پر آٹھ ذی الحج کو دھاوا بولنے کا اعلان ،امام مسجد اقصیٰ نے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 13  جولائی  2021 |

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)مسجد اقصی کے خطیب اور القدس سپریم اسلامی کمیٹی کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے8 ذی الحج کو مسجد اقصی میں اسرائیلی آباد کاروں کے دھاووں کی منصوبہ بندی ناکام بنانے کے لیے قبلہ اول میں حاضری یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد اقصی کے خطیب الشیخ صبری نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی آباد کار 8 ذی الحج کو مسجد اقصی کا تقدس پامال کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ اس روز فلسطینیوں کو مسجد اقصی میں زیادہ سے زیادہ حاضری دے کرانتہا پسند شرپسندوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔الشیخ عکرمہ صبری نے اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے القدس میں موجود مقدسات پر دھاووں کی دھمکی کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ انتہا پسند اسرائیلیوں نے مسجد اقصی پر آٹھ ذی الحج کو اس لیے دھاوا بولنے کا اعلان کیا ہے تاکہ مسلمانوں کے مقدس مقام کی حج کے مقدس ایام میں بے حرمتی کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی نئی حکومت نے ثابت کیا کہ وہ مسلمانوں کے قبلہ اول کے لیے خطرہ بننے والے اسرائیلی شرپسندوں کی پشت پناہی میں سابقہ حکومت سے پیچھے نہیں۔ تمام صہیونی فلسطینی قوم کے لیے یکساں مجرم ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے امریکی انتظامیہ اور نئی اسرائیلی حکومت کو بھیجے گئے مطالبات کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی نے امریکا اور اسرائیل سے امن مذاکرات کی بحالی کی پیش کش ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے 14 مطالبات شامل ہیں۔ جلد ہی امریکی وفد کی خطے میں آمد سے قبل اور اردن اور مصر کے وفود نے امن عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش ان مطالبات کا حصہ ہے۔اس حوالے سے ایک خفیہ دستاویز سامنے آئی جس میں امریکا سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں صدر دفتر کھولنے اورالقدس میں بقیہ فلسطینی ادارے کے دفاترکھولنے کا کہا تھا۔اس کے علاوہ مطالبے میں القدس اور غرب اردن میں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے اور ان کے مکانات کی مسماری روکنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔ مطالبات میں اسرائیلی آباد کاری روکنے کی بھی بات کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…