ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش محکمہ موسمیات نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

11  جولائی  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اتوار کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔تاہم کشمیر،شمال مشرقی پنجاب، جنوب مشرقی سندھ اوربالائی خیبر پختو نخوا میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں بعض مقا مات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مابق پیر کے روز ملک کے بیشتربالائی /وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ کشمیر،گلگت بلتستان ،اسلام آباد، بالائی ووسطی پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی پنجاب ، اسلام آباد،وسطی بلوچستان ، بالائی خیبر پختو نخوا اور کشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد (گولڑہ 55 ، زیروپوائنٹ 52 ، سید پور 35 ، بوکرا 19 ،ائیرپورٹ09) ، راولپنڈی (چکلالہ 42 ،شمس آباد 32) ، منڈی بہاؤالدین 14 ، چکوال ،منگلا 11 ، مری 08 ، جہلم 05 ، لاہور( ائیرپورٹ 04) ، سیالکوٹ ،قصور 01 ، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 18 ، مظفرآباد (سٹی 04، ائیرپورٹ03) ، راولاکوٹ 04 ، خیبرپختونخوا: کاکول 33 ، مالم جبہ 26 ، پاراچنار 06 ، دیر 02 ، سیدو شریف 01 ، بلوچستان : لسبیلہ 18 ، پنجگوراورقلات میں 05ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی47 ، دالبندین ، ڈی آئی خان45اورسبی میں44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…