ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

مقدمہ درج کرنے سے کون سے پیسے واپس مل جائیں گے، پولیس نے لاکھوں کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا

datetime 9  جولائی  2021 |

لاہور (آن لائن) تھانہ رائیونڈ پولیس نے 31لاکھ روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ڈکیتی کی یہ واردات ایک شہری کے ساتھ دو روز قبل اس وقت پیش آئی جب متاثرہ شہری خریدے گئے پلاٹ کی رقم پلاٹ کے مالک کو دینے کے لئے جا رہا تھا۔ کہ راستے میں ایک موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکوئوں نے کار روک کر پیسوں کے مالک کو یرغمال بنا لیا

اور اس سے رقم لوٹنے کے بعد فرار ہوگئے۔ متاثرہ شہری کے مطابق تھانہ رائیونڈ پولیس کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او چھٹی پر ہے آئے گا تو مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرے گا۔ شہری کا یہ بھی کہنا ہے کہ واردات کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ پولیس حکام بھی جائے وقوعہ پر پہنچے لیکن اس کے باوجود ابھی تک واردات کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا کیونکہ پولیس کہتی ہے کہ ڈکیتی ہوئی ہے۔ مقدمہ درج کرانے سے کون سے پیسے واپس مل جائیں گے۔ واضح رہے کہ مٹھہ ٹوانہ اورنورپور تھل کے چکوک میں ڈکیتی کی تین وارداتیں میں ڈاکوئوں نے دوموٹرسائیکل چھین کر راہگیروں سے ہزاروں روپے لوٹ لئے۔آخری واردات سے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا تعاقب کرنے والے شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑکر حوالہ پولیس کردیا۔زرائع کیمطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ مٹھ ٹوانہ اور نور پور تھل کے چکوک کے قریب عبداللہ پور چک29 ایم بی کے تنویر حسین نے اپنیساتھی کیہمراہ 32والیجنگل میں خدابخش سیموٹرسائیکل چھین اور 10 ھزارکی نقدی لوٹ لی جبکہ دوسری واردات میں چک19 کے محمداکرم سیموٹرسائیکل، نقدی اور موبائل ٹوٹل مالیت 2لاکھ چھین لیا اور پہلے سے چھینا گیا موٹرسائیکل وھاں چھوڑ کر دوسرے چھینے گے موٹرسائیکل پرفرار ہوتے ہوئے تیسری واردات چک 23 اڈا پر کی جس میں رانا محمد صفدر ویلڈنگ مکینک سے 40ھزار اورموبائل فون چھین لیا جس میں شوروغل پر لوگوں نے تعاقب کر کے تنویرحسین کو پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا جس کا ساتھی فرار ہو گیا پولیس واقعات کے مقدمات درج کرتے ہوئے دوسرے ڈکیت کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…