جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

عمران خان اور بزدار کے ناموں سے بیل کی جوڑی فروخت کے لئے پیش، بیوپاری کا سنجیدہ افراد کیلئے اہم اعلان

datetime 9  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) عیدالضحی کے موقع پر عمران خان اور بزدار کے ناموں سے بیل کی جوڑی فروخت کرنے کے لئے شاہ پور کانجرہ مویشی منڈی پہنچ گئی بیوپاری کے مطابق بیل کی اس جوڑی کی قیمت 40 لاکھ ہے اور اگر کوئی عمران خان اور بزدار کو خریدنے کے لئے سنجیدہ ہوا تو قیمت میں 5 لاکھ روپے کی کمی کی جاسکتی ہے۔ اسی منڈی میں دو بکروں کی

قیمت 10 لاکھ روپے بتائی گئی ہے جن کے نام رحیم یاروی اور ملتانوی رکھے گئے ہیں۔ دوسری جانب 23ویں آل پاکستان بکرا میلہ میں گوجرانوالہ کے شیر دل نامی بکرے نے میلہ لوٹ لیا۔ گوجرانوالہ کے فرخ اعجاز کے314 کلو وزنی بکرے نے پہلا انعامُ5 لاکھ روپے اور سونے کا کپ جیت لیا اس بکرینے سابقہ ریکارڈ 310کلو وزن بریک کیادوسرے نمبر پر آنے والیلاہور کے چوہدری عاطف کے300 کلو وزنی بکرے کے مالک کو3لاکھ روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ملنگنی نامی278کلو وزنی بکرے کے مالک ملتان کے راشدکو دولاکھ روپے انعام دیا گیا۔جنرل بس سٹینڈ کے عقب میں منعقد ہونے والے قربانی کے صحت مند اورخوبصورت بکروں کا 23 واں سالانہ مقابلہ چیف آرگنائزر چوہدری عطا محمد کی زیر نگرانی منعقد ہوا چارمختلف کیٹگری کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے صحت مند، وزنی اور خوبصورت بکروں کے اس مقابلے کوبڑی تعداد میں لوگوں نے زوق وشوق سے دیکھا اورچوہدری عطا محمد کے دیرینہ شوق وجذبہ ایثار وقربانی کو سراہا خوبصورت بکروں کے مقابلہ میں پہلے نمبر پر عرفان آف رحیم یار خاں کے بکرے نے 2لاکھ روپے دوسری پوزیشن پر راجن پور کے فیض محمدکے بکرے نے ایک لاکھ اور تیسرے نمبر پر آنے والے فیصل آباد کیبکرے کے مالک ملک مہران کوپچاس ہزار روپے انعام دیا گیا

اسی طرح ٹیڈا بکرا مقابلہ میں پہلے نمبر پر راجن پور کے فیض محمدکے بکرے نے2لاکھ دوسرے نمبر پرنعمان آف کینڈاکے بکرے نے ایک لاکھ اور تیسری پوزیشن پر فرخ اعجاز آف گوجرانوالہ کے بکرے کو 50ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔کراس بکرے کا مقابلہ رحیم یار خاں کیبرکت میلسی کے بکرے نے جیت کرایک لاکھ روپیلاہور کے

ذاکر نیدوسری پوزیشن پر پچاس ہزاراورفیصل آباد کے سعد کے بکرینیتیسرا انعام 25ہزارروپے جیتا جبکہ خوبصورت بھنگڑا ڈالنے والیبکریکے مالک اسلام آباد کے فیصل اورصحت مند خوبصورت دنبہ کے مالک فیصل آباد کے سعدکو ایک ایک لاکھ روپے کا خصوصی انعام دیا گیا صحت مند بکرا مقابلہ کاایک بکرا وزن سے پہلے طبیعت کی خرابی پر ذبحہ کرنا پڑا جس کے مالک کو چوہدری عطا محمد نیایک لاکھ روپے حوصلہ افزائی کیلئے

دیاآل پاکستان بکرا میلہ میں سنت ابراہیمی کی پیروی کیلئیمختلف شہروں سے قر بانی کے جانور پالنے کا شوق رکھنیوالے افراد نے اہتمام کے ساتھ شرکت کی اورمیلہ آر گنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین چوہدری عطا محمداوران کی ٹیم نے مقابلے کیلئے لائے جا نے والے بکروں اور ان کے مالکان کی بھر پور حوصلہ افزائی کرکے ان کے شوق اور جذبوں کو تقویت دی اس طرح یہ بکرامیلہ حسب روایت لوگوں کیلئے دلچسپی اور قربانی کے جانوروں کی بہتر ین پرورش کا بھی ذریعہ بن رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…