اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملتان میں تھانہ قطب پور کے علاقہ میں لڑکی کو ہراساں اور تشدد کرنے والا ملزم گرفتار کر لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد شکیل ولد محمد فلک شیر قوم پھل سے ہوئی ہے اور وہ اسلام نگر ملتان کا رہائشی ہے۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق ملزم نے تھانہ قطب پور کے علاقے میں گلی سے گزرتی ہوئی لڑکی کو ہراساں کیا تھا اور تھپڑ مار کر نیچے گرا دیا تھا۔سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے وقوعہ کا نوٹس ہوئے بروقت مقدمہ درج کر کے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ملزم کے خلاف تھانہ قطب پور میں مقدمہ درج کر کے کاروائی کی جا رہی ہے۔
یہ واقعہ ملتان میں پیش آیا ہے، فوٹیج میں نظر آنے والا جانور اس لڑکی کو مسلسل حراساں کرتا رہا بائیک پر بیٹھنے کا کہتا رہا، لڑکی نے تنگ آکر پتھر مارا تو اس نے لڑکی کو تھپڑ مار کر نیچے گرا دیا۔@OfficialDPRPP @DeputyMultan @CommissionerMu2 @Xadeejournalist pic.twitter.com/HfoqWwVDV9
— Obaid Bhatti (@Obibhatti) July 6, 2021