بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

طالبان نے صوبے بادغیس کے دارلحکومت پر قبضہ کرلیا ‎

datetime 9  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی )افغانستان میں طالبان کے قبضے میں جانے والے علاقوں میں خواتین پر پابندیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد طالبان کے قبضے سے باہر علاقوں کی خواتین کی تشویش بڑھ گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق غیرملکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان کے صوبے بادغیس کے دارالحکومتقلعہ نومیں طالبان اور افغان فورسز میں شدید لڑائی جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سیکڑوں خواتین بندوقیں اٹھائے ہوئے طالبان کے خلاف لڑنے کا مظاہرہ کرتے ہوئے شمالی اور وسطی افغانستان میں مارچ کرتی ہوئی سڑکوں پر نکلی تھیں۔دوسری جانبافغانستان کے صدر اشرف غنی نے ملک میں خونریز ی اور تباہی کا ذمہ دار طالبان کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ طالبان کے سامنے ہتھیارنہیں ڈالیں گے اور ان کی ہتھیار ڈالنے کی کوئی خفیہ ڈیل بھی نہیں ہوئی ۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان صدر اشر ف غنی نے کابینہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے افغانستان میںخونریز ی اور تباہی کا الزام طالبان پر ڈال دیا،انہوں نے کہا کہ افغانستان میں خونریز ی اور تباہی کے ذمے دار طالبان ہیں ، طالبان کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا، طالبان کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی کوئی خفیہ ڈیل نہیں ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ امریکانے جانے کا پر وگرام بنایا تو کہا پاکستان اور طالبان اپنا فیصلہ لیں ، خونریز ی کی ساری ذمے داری طالبان اور ان کے پشت پناہوں کی ہے ، ہم عزت سے رہتے ہیں یہ عزت اور آبر ودکھانے کا وقت ہے ۔دوسری جانب افغانستان سے امریکی فوج کا 90 فی صد سے زیادہ انخلا مکمل ہوچکا ہے۔امریکا کی مرکزی کمان کے مطابق جنگ زدہ ملک سے فوجیوں اور ان کے زیراستعمال سازوسامان کو واپس امریکا یا دوسرے ممالک میں منتقل کیا کیا جارہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے ایک بیان میں کہا کہ صدر جو بائیڈن کے انخلا کے فیصلے کے بعد سے سی 130 مال بردار طیاروں کی 984 پروازوں کے ذریعے فوجی سازوسامان افغانستان سے باہرمنتقل کیا جاچکا ہے۔ ان میں سے 17074 فوجی آلات ٹھکانے لگانے کے لیے ڈیفنس لاجیسٹکس ایجنسی کے حوالے کیے گئے ہیں۔پینٹاگان نے مزید کہا کہ امریکا نے اپنے زیراستعمال سات فوجی اڈوں کو سرکاری طور پرافغان وزارت دفاع کے حوالے کردیا ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن کے اعلان کے مطابق افغانستان سے امریکی اورنیٹو فوج کے انخلا کا یکم مئی

کو آغاز ہوا تھا۔ تب افغانستان میں امریکا کے ڈھائی سے ساڑھے تین ہزارفوجی اور نیٹو کے قریبا سات ہزار فوجی موجود تھے۔اب ان میں بہت تھوڑی تعداد افغانستان میں رہ گئی ہے۔امریکی فوج نے اپنا بہت سا سامان افغان سکیورٹی فورسز کے حوالے کیا اوربگرام کے ہوائی اڈے اوردوسرے مقامات پر بہت سے فوجی سازو سامان اورآلات کو ناکارہ

کرکے ایسے ہی پھینک دیا ہے۔بران یونیورسٹی کے جنگ کی لاگت منصوبہ کے مطابق امریکا نے افغانستان میں گذشتہ دو عشروں کے دوران میں 20 کھرب ڈالر جھونک دیے ہیں۔واضح رہے کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اپریل میں افغانستان میں موجود باقی ماندہ فوج کا انخلا 11ستمبر2021 تک مخرکرنے کا اعلان کیا تھا۔افغان طالبان اورسابق ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان فروری2020 میں طے شدہ سمجھوتے کے مطابق رواں سال یکم مئی تک جنگ زدہ ملک سے امریکی فوجیوں کا انخلا مکمل ہونا تھا۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…