بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

عثمان مرزا کے تشدد اور ہراسگی کا نشانہ بننے والے متاثرہ لڑکا لڑکی نے شادی کر لی‎

datetime 9  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل نے تھانہ گولڑہ کے علاقہ ای الیون میں لڑکی اور لڑکے کی نازیبا ویڈیو بنانے اور تشدد کرنے کے کیس میں گرفتارچوتھے ملزم ادارس قیوم بٹ کوچار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل نے تھانہ گولڑہ کے علاقہ ای الیون میں لڑکی اور لڑکے کی

نازیبا ویڈیو بنانے اور تشدد کرنے کے کیس میں گرفتارچوتھے ملزم ادارس قیوم بٹ کوچار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔قومی اخبار کے مطابق دوسری طرف پولیس نے متاثرہ لڑکی اور لڑکے کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن عطا الرحمان اور اے ایس پی آمنہ بیگ بیان ریکارڈ کرنے جوڑے کے گھر گئے اور متاثرہ خاندان کیساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا نوجوان اسد اور متاثرہ لڑکی نے آپس میں شادی کر لی ہے ۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے پر تشدد کی تحقیقات کا گھیرا مزید تنگ ہو گیا اور واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔لڑکے لڑکی پر تشدد کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم عثمان مرزا اور اس کے دو ساتھیوں کو پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کر لیا تھا،واقعہ ایف آئی آر میں نامزد چوتھے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے موبائل سے ویڈیوز بھی برآمدکی گئی ہیں ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیاگیا ہے اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان کا کہنا ہے واقعے میں ملوث تمام کرداروں کو سامنے لایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسلام آباد تشدد کیس کو ٹیسٹ کیس بنائیں، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گی جس کے نتیجے میں ملزمان کو سزائے موت بھی ہو سکتی ہے، خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر لڑکی اور لڑکے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے تشدد کرنے والے بااثر ملزم عثمان مرزا سمیت 3 افرادکو گرفتار کر لیاتھا۔اسلام آباد میں عثمان مرزا نامی شخص نے نوجوان لڑکے اور لڑکی کوتشدد کا نشانہ بنایاتھالوگوں نے روکنے کی کوشش کی تو ملزم نے نوجوان لڑکے لڑکی کو مغلظات بکیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔تھانہ گولڑہ کی حدود میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد معاملہ پر گرفتار ملزمان میں عثمان مرزا، فرحان اور عطاء الرحمان کے موبائل سے متعدد ویڈیوز برآمد کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی ویڈیوز میں بھی عثمان دیگر لڑکے لڑکیوں پر تشدد کر رہا ہے، ملزمان کے موبائل سے لڑکوں پر تشدد کے بعد زیادتی کی ویڈیوز بھی ملیہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے مزید تحقیقات کے لیے ملزمان کے موبائل فورنزک کیلئے بھجوا دئیے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ اس معاملے کی رپورٹ وزیرِ اعظم آفس بھجوائی جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام ملوث ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے پولیس اپنی تمام تر توانائیاں صَرف کرے۔وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لڑکی اور لڑکے پر ایک شخص کے تشدد کی ویڈیو گزشتہ روز وائرل ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے تشدد کرنے والے مرکزی ملزم عثمان مرزا اور اس کے ساتھی فرحان کو گرفتار کر لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…