جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بچوں کو رات کے وقت موبائل گیمز کھیلنے سے روکنے کی پالیسی تیار

datetime 9  جولائی  2021 |

بیجنگ (این این آئی)آن لائن گیمز کے لیے مشہور چینی کمپنی ٹینسنٹ اب چہرے کی پہچان کا ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جس کے ذریعے بچوں کو رات 10 بجے سے صبح آٹھ بجے تک کوئی بھی گیم کھیلنے سے روکا جا سکے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی نے ایک بیان میں کہاکہ مڈنائٹ پٹرول نامی اس ٹیکنالوجی کی مدد سے حکومتی کرفیو سے بچنے والی ہر چال پکڑی جا سکے گی۔

حکومت نے یہ کرفیو 2019 میں متعارف کرایا تھا جس میں نوجوان گیمرز کی جانب سے گیم میں رقم کی منتقلی کی ایک حد طے کی گئی تھی۔ان پابندیوں کے تحت گیمرز کو اپنی اصل شناخت کے ذریعے خود کو گیم میں رجسٹر کروانا ہوگا۔ یہ معلومات پہلے سے قومی ڈیٹا بیس میں موجود ہوتی ہے۔لیکن اطلاعات کے مطابق اس سے بچنے کے لیے بچے اپنی جگہ بالغ افراد کی شناخت استعمال کر کے دن رات گیمز کھیل رہے ہیں۔ٹینسنٹ نے 2018 میں اس نظام کی آزمائش شروع کی مگر دنیا کی اس سب سے بڑی گیمنگ کمپنی کی جانب سے یہ ٹیکنالوجی 60 سے زیادہ گیمز میں دستیاب ہوگی۔اس نے ان اقدامات کا اعلان چین کی میسجنگ ایپ کیو کیو پر جاری کیا جس میں اس فیچر کوزیرو آور کروزنگ کہا گیا۔ چینی نیوز ویب سائٹ سکستھ ٹون نے اس کا ترجمہ مڈنائٹ پٹرول کیا۔ٹینسنٹ کی اکثر مشہور گیمز جیسے آنر آف کنگز یا گیم فار پیس موبائل فونز کے لیے بنائی گئی ہیں۔ مغرب کے مقابلے چین میں موبائل گیمنگ کافی مقبول ہے۔کسی کمپیوٹر یا گیمنگ کنسول کے برعکس موبائل کے کیمرے کے ذریعے چہرے کی پہچان کو زیادہ آسان سمجھا جاتا ہے۔آن لائن خرید و فروخت اور بالغ افراد کے لیے بنائی گئی مصنوعات کے لیے کیمروں کے ذریعے صارفین کی عمر کی تصدیق پہلے ہی تجویز کی جا رہی ہے۔اگلے ہی سال برطانوی محکم صحت این ایچ ایس نے علاج کے ایسے منصوبے متعارف کرائے

جن میں کچھ گیمرز کو اس کی لت سے نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔لیکن چین میں یہ دعوی کیا جاتا رہا ہے کہ ویڈیو گیمز کا نوجوانوں پر منفی اثر ہوتا ہے۔ اس کی ایک مثال بچوں میں قریب کی نظر خراب ہونا ہے۔اس لیے چین میں اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے کچھ اقدامات کیے گئے ہیں، جیسے گیم کے عنوان کو ایک نگراں ادارہ منظور کرتا ہے۔ سنہ 2018 میں اس نے کچھ گیمز کو منجمد کر کے ان کی تعداد کو کم کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…