اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

بھارتی ٹی وی کی سینئر نامور مسلمان اداکارہ کام نہ ملنے پر پائی پائی کی محتاج ہو گئی

datetime 8  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارتی ٹی وی کی سینئر اداکارہ شگفتہ علی شوبز انڈسٹری میں کام نہ ہونے کی وجہ سے پائی پائی کی محتاج ہوگئیں انہوں نے ساتھی فنکاروں سے مدد کی درخواست کی ہے۔اداکارہ شگفتہ علی کا شمار بھارتی ٹی وی کی سینئر اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو گزشتہ 30 برسوں سے

بھارتی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ تاہم اب ان کی مالی حالت ایسی ہوگئی ہے کہ وہ پائی پائی کی محتاج ہوگئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 54 سالہ اداکارہ شگفتہ علی ان دنوں سخت مالی مشکلات کا شکار ہیں اس کے علاوہ وہ صحت کے مسائل سے بھی دوچار ہیں جس کی وجہ سے ان کی زندگی بہت مشکل ہوگئی ہے۔ اداکارہ شگفتہ علی نے بتایا کہ گزشتہ 4 برسوں سے انہیں انڈسٹری میں بہت کم مل رہا ہے اور جو بھی کام انہیں ملا وہ عملی شکل تک نہیں پہنچ پایا۔اداکارہ شگفتہ علی نے بتایا میں نے شوبز انڈسٹری میں کام کا آغاز 17 سال کی عمر سے کیاتھا، آج میری عمر 54 برس ہے اور اس پورے عرصے میں گزشتہ 4 برس میری زندگی کے سب سے بدتر سال رہے ہیں۔ کسی نے میری مدد نہیں کی اور نہ ہی کسی کو یہ معلوم ہے کہ میں کتنی زیادہ مالی مشکلات کا شکار ہوں یہاں تک کہ زندگی گزارنے کے لیے مجھے اپنے استعمال کی بہت ساری چیزیں بیچنی پڑیں۔اداکارہ شگفتہ علی نے بتایا کہ انہوں نے مالی مشکلات کے پیش نظر اپنی کار اور زیور بیچ دئیے یہاں تک کہ وہ ڈاکٹر کے پاس بھی آٹو رکشہ میں جاتی ہیں یہ سب ان کے لیے بہت تکلیف دہ ہے کیونکہ وہ ہمیشہ سے ایک سیلف میڈ شخصیت رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا جب وہ انڈسٹری میں آئی تھیں انہیں کسی کی سپورٹ نہیں تھی۔ انہوں نے جو بھی کام کیا اپنی محنت سے حاصل کیا۔ تاہم اب وہ مشکل دور سے گزرر ہی ہیں۔اداکارہ شگفتہ علی نے درخواست کرتے ہوئے کہا انہیں مالی مدد اور زندگی کو آگے بڑھانے کے لیے کام کی ضرورت ہے کیونکہ اب ان کے پاس بیچنے کے لیے بھی کچھ نہیں بچا۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…