جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے ملی بھگت ،پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایہ ناموں میں ازخود اضافہ کر دیا گیا، عوام کی چیخیں نکل گئیں

datetime 6  جولائی  2021 |

راولپنڈی(آن لائن)پبلک ٹرانسپورٹ نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے ملی بھگت کر کے کرایہ ناموں میں ازخود اضافہ کر کے روات سے جوڑیاں تک 37کلومیٹر کا کرایہ ایک سو روپے مقر ر کرتے ہوئے عوام کی چیخیں نکلوا دیں،ٹریفک پولیس کو شکایت کرنے کے باوجود

بھی ٹس سے مس نہ ہوئے ، عوام کا کہناہے کہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے نوٹس نہ لیا تو روات سے لیکر چک بیلی خان تک پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کے لیے عام شہری جی ٹی روڈ پر نکل آئیں گے ،معلوما ت کے مطابق گزشتہ تین دن سے روات سے جوڑیاں اور چک بیلی خان تک چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ نے ازخود کرایہ میں اضافہ کر دیا ہے اور30سے 35کلومیٹر تک کا کرایہ ایک سو روپے مقرر کر دیا ہے ،ٹرانسپورٹر کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف گزشتہ روز روات اڈا پر ٹریفک پولیس کو شکایت کی گئی لیکن کوئی شنوائی نہ ہو سکی ہے ،تاہم اس حوالہ سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے پبلک ٹرانسپورٹ کو کرایہ بڑھانے کا گرین سگنل دیا تھا جس پر انہوںنے ظالمانہ کرایہ نافذ کر دیا ہے۔واضح رہے سواں اڈہ تا چک بیلی خان کا کرایہ بھی 100روپے کردیا گیا ہے ۔ گزشتہ روز روات اڈا پر عام شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ جعلی کرایہ واپس نہ لیا گیاتو وہ جی ٹی روڈ کو بلاک کر کے پبلک ٹرانسپورٹ بندکردیں گے ۔ظفر ملک#/s#



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…