جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

قوم امن واستحکام کی راہ میں ہر مشکل گھڑی میں ثابت قدم رہی،آرمی چیف

datetime 6  جولائی  2021 |

راولپنڈی(آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قومی اور صوبائی سطح پر ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر بلوچستان کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں، قوم امن و استحکام کی راہ میں ہر مشکل گھڑی میں ثابت قدم رہی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 7ویں بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے

شرکائ� نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، ورکشاپ کے شرکائ� میں ارکان پارلیمنٹ، بیوروکریٹس، نوجوان، سول سوائٹی، میڈیا اور اکیڈیمیا کے ارکان شامل ہیں، ورکشاپ کا مقصد مستقبل کی قیادت کو بلوچستان سمیت قومی اور صوبائی معاملات کے بارے میں بہتر آگاہی فراہم کرنا ہے، آئی ایس پیآر کے مطابقآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی ورکشاپ کے شرکائ� سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن اور استحکام پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے۔ سخت جدوجہد سے حاصل امن کے نتائج سامنے آرہے ہیں، امن کو بحال اور صوبے میں سماجی اور اقتصادی ترقی کا عمل تیز کرنا ہوگا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دیرپا استحکام کیلئے عوام کی بہتری کی حکمت عملی اختیار کرنی چاہئیے، سیکیورٹی فورسز، بلوچستان اور پاکستان کے دشمنوں کو شکست دینے کیلئے چوکنا ہے، سپہ سالار نے زور دیا کہ موجودہ خطرات میں جامع قومی ردعمل کی ضرورت ہے، قومی قیادت اور فوج کی مکمل توجہ بلوچستان پر ہے، قومی اور صوبائی سطح پر دیگر ریاستی اداروں کیساتھ مل کر بلوچستان کی ترقی کیلئے کوشاں ۔ہیںآرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم امن واستحکام کی راہ میں ہر مشکل گھڑی میں ثابت قدم رہی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…