ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

موبل آئل اور آٹو پارٹس کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ،شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں

datetime 6  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مہنگائی کی مسلسل بڑھتی ہوئی شرح نے آٹو پارٹس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ،موبل آئل سمیت دیگر پارٹس کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہونے سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔ملک بھر میں مہنگائی ہے کہ قابو میں آنے کا نام ہی نہیں لے رہی ایک کے

بعد ایک اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہونے والے اضافہ کی لہر نے آٹو پارٹس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ موبل آئل سمیت آٹو پارٹس کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے ۔موٹر مکینکس اور گاڑی مالکان کا کہنا ہے کہ آٹو پارٹس اور دیگر اشیاء پر لگایا جانے والا ٹیکس دکاندار یا فیکٹری مالکان کی بجائے صارف کے حصے میں ڈالا جا رہا ہے جسکی وجہ سے عام شہری اب گاڑیوں کی مرمت کا کام بھی نہیں کرا سکتا ہے ۔گاڑی مالکان اور آٹو پارٹس کے دکانداروں نے کہاکہ حکومت کمپنیز اور ڈسٹری بیوٹرز کو قیمتوں کے تعین کے لئے ہدایات جاری کرے تاکہ آٹو پارٹس کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کے سلسلہ کو روکا جا سکے۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…