ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

ڈالر کی اڑان میں تیزی ، مزید مہنگا ہو گیا

datetime 6  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 30پیسے مہنگا ہو گیا

جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158روپے سے بڑھ کر158.30روپے اور قیمت فروخت158.10روپے سے بڑھ کر158.40روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت158.90روپے سے بڑھ کر159روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید186.80روپے اور قیمت فروخت188روپے پر بدستور برقرار رہی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قیمت خرید218روپے اور قیمت فروخت220روپے پر مستحکم رہی ۔دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ 16ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1808ڈالر ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں300روپے کی کمی ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ9ہزار200روپے ہو گئی اسی طرح258روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت93ہزار621روپے ہو گئی ۔جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی مندی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 47400پوائنٹس سے گھٹ کر47300پوائنٹس کی سطح پر آگیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم83کھرب روپے سے گھٹ کر 82کھرب روپے پر آگیا ،کاروباری مندی کے سبب 65.61فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کو کاروبا ر کا آغاز مثبت ہوا تاہم منافع خوری کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبائو کے سبب انڈیکس 47200پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا تھا تاہم کاروبا کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 82.96پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس47429.12پوائنٹس سے گھٹ کر 47346.16پوائنٹس ہو گیا



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…