اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئیں۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائر محمد صفدر کی آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر موجود ہیں۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق مریم نواز کی پیشی کے موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری عدالت کے اطراف موجود ہے اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے عدالت کے اطراف خاردار تاریں لگائی گئی ہیں۔مریم نواز کی بیٹی کو بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔